میرپور کی عوام کو درپیش مسائل حل کروانے میں سیاسی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے‘چوہدری محمود احمد

پیر 14 مارچ 2016 15:03

میرپور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)میرپور کی عوام کو درپیش مسائل حل کروانے میں سیاسی قیادت مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے ۔ میرپور کے ایم ایل اے اور عوامی ایم ایل اے کو عوامی مسائل سے کوئی صروکار نہیں دونوں صرف انتخابات میں ہی عوام کو نظر آتے ہیں ووٹ حاصل کرکے غائب ہو جاتے ہیں جس بنا پر سرکاری ادارے عوامی مسائل سے چشم پوشی کرتے ہیں اگر حلقہ کی قیادت کو عوامی مسائل میں دلچسپی ہو تو کوئی وجہ نہیں کہ اربوں روپے ریونیو دینے والے شہر کے مسائل حل نہ ہو ں ۔

ان خیالات اظہار انجمن تاجراں اتحاد گروپ چودھری محمود احمد نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہا کہ میرپور کا ممبر اسمبلی بیرونی دوروں میں مصروف رہتا ہے ۔ جبکہ نام نہاد عوامی ایم ایل اے جس نے ضمنی انتخابات میں عوام سے وعدے کیے تھے بھی عوام کی نظروں سے اوجھل ہے چودھری محمود احمد نے کہا کہ آزادکشمیر میں عنقریب انتخابات کا بگل بجنے والا ہے ۔

(جاری ہے)

عوام کو سوچ سمجھ کر ووٹ کا استعمال کرنا چاہیے تا کہ ایسے شخص اسمبلی مین آئے جو عوامی مسائل پر بھرپور آواز بھی اْٹھائے اور حقوق کی بازیابی کی جنگ لڑے ۔ انہوں نے کہا کہ میری تاجر برادری سے بھی اپیل ہے کہ وہ ایک پلیٹ فارم پر متحد ہوں تا کہ تاجر ایک موثر آواز بن کر شہریوں کے مسائل حل کراو سکیں ۔ تاجروں کا سیاست میں بھی اہم اور کلیدی کردار ہوتا ہے ۔ ان کا متحدہونا وقت کی اہم ضرورت ہے ۔ہماری کاوشیں جاری ہیں کہ تاجروں کے انتخابات کے ذریعے جاندار اور پڑھی لکھی قیادت سامنے آئے جو مسائل حل کروا سکے ۔