نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام”مسلمان جہاز ران“ شائع ہو گئی

پیر 14 مارچ 2016 15:27

اسلام آباد ۔ 14 مارچ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔14 مارچ۔2016ء) نیشنل بُک فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام مصنف تابش صدیقی کی 118صفحات کی اسلامی جہاز رانی کی مستند تاریخ پر مبنی نئی کتاب ”مسلمان جہاز ران“ کے نام سے شائع ہو گئی ہے۔ قیمت70روپے ہے جسے ریڈرز کلب کے ممبران 55فی صد خصوصی ڈسکاؤنٹ پر صرف 32روپے میں حاصل کر سکتے ہیں ۔ تاریخ کے طلبہ اور عام شائقینِ کتب کے لیے بحری علوم کی یہ کتاب دلچسپیوں اور حیرتوں سے بھر پور ہے۔

(جاری ہے)

یہ کتاب بتاتی ہے کہ واسکوڈے گاما نے عرب جہاز ران ،احمد ابن ماجد کی مدد سے ہندوستان کا سمندری راستہ معلوم کیا اور خیرالدین بار بروسہ ایک ایسے منفرد جہاز ران تھے جنھوں نے خشکی پر جہاز چلا دیئے۔ مصنف کے مطابق مقناطیسی قطب نماایجاد تو ہو چکا تھامگر جہاز رانی کے لیے اس کا استعمال مسلمانوں نے ہی شروع کیا ۔ 1983ء اور 1989کے بعد اس کی مقبولیت کے باعث اب تیسری بار دو ہزار کی تعداد میں یہ کتاب نئے گٹ اپ کے ساتھ شائع کی گئی ہے۔