وزیر داخلہ کی منی لانڈرنگ کیس تحقیقات میں سرفراز مرچنٹ کے تحفظات دور کرنے کی ہدایت

پیر 14 مارچ 2016 15:34

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء)وفاقی وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان نے ایف آئی ا ے کومنی لانڈرنگ کیس کی تحقیقات میں ایم کیو ایم کے رہنما سرفراز مرچنٹ کے تحفظات اور شکایات دور کرنے اور ڈائریکٹر ایف آئی اے کو ذاتی طور پر سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کر دی۔

(جاری ہے)

پیر کو ترجمان وزارت داخلہ کے مطابق وزیر داخلہ کی ایف آئی اے کو سرفراز مرچنٹ کے تحفظات اور شکایات دور کرنے کی ہدایت کی اور ڈائریکٹر ایف آئی اے انعام غنی کو ذاتی طور پر سرفراز مرچنٹ سے رابطہ کرنے کی ہدایت کی۔ وزیر داخلہ نے ایف آئی اے کو ہدایت کی کہ وہ سرفراز مرچنٹ کی حیثیت ایک گواہ کی ہے انکی عزت و احترام کو ملحوظ خاطر رکھا جائے۔