یم کیو ایم دریا ہے، قطرہ نکل جانے سے فرق نہیں پڑتا،بیان کی تردید کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، مجھے خوشی ہو گی اگر مجھے جھوٹا ثابت کر دیں، کراچی سے اٹھایا جانے والا کچرا شہر سے باہر ڈمپ کیا جائے گا، مولا بخش چانڈیو کارکنان کی اہلخانہ سے ملاقات کرادیں

متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو

پیر 14 مارچ 2016 15:34

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک دریا ہے، قطرہ نکل جانے سے فرق نہیں پڑتا،بیان کی تردید کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، مجھے خوشی ہو گی اگر مجھے جھوٹا ثابت کر دیں، کراچی سے اٹھایا جانے والا کچرا شہر سے باہر ڈمپ کیا جائے گا، مولا بخش چانڈیو کا احترام کرتا ہوں، مزید احترام کروں گا،وہ کارکنان کی اہلخانہ سے ملاقات کرادیں۔

وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی سے اٹھایا جانے والا کچرا شہر سے باہر ڈمپ کیا جائے گا، اگر تنظیم میں کوئی غلطی ہوتی تو اپنے ہی لوگ اسے ٹھیک کرتے ہیں، مولا بخش چانڈیو کا احترام کرتا ہوں، مزید احترام کروں گا،وہ کارکنان کی اہلخانہ سے ملاقات کرادیں۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو کبھی جیل گئے؟ سہیل انور سیال نے جیل جا کر دیکھایا کیا ہو رہا ہے، بیان کی تردید کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، مجھے خوشی ہو گی اگر مجھے جھوٹا ثابت کر دیں، سچائی سامنے لائی جائے اور بتایا جائے کہ 11مارچ کو کارکنان کے ساتھ کیا ہوا۔

ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک دریا ہے، قطرے نکل جانے سے فرق نہیں پڑتا،رضا ہارون، مصطفی کمال یا کوئی بھی ہو، ان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ سارے نادان بچے ہیں، عوام کا سمندر اب بھی ہمارے ساتھ ہے۔

متعلقہ عنوان :