یم کیو ایم دریا ہے، قطرہ نکل جانے سے فرق نہیں پڑتا،بیان کی تردید کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، مجھے خوشی ہو گی اگر مجھے جھوٹا ثابت کر دیں، کراچی سے اٹھایا جانے والا کچرا شہر سے باہر ڈمپ کیا جائے گا، مولا بخش چانڈیو کارکنان کی اہلخانہ سے ملاقات کرادیں
متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما ڈاکٹر فاروق ستار کی میڈیا سے گفتگو
پیر 14 مارچ 2016 15:34
کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیو ایم) کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا ہے کہ ایم کیو ایم ایک دریا ہے، قطرہ نکل جانے سے فرق نہیں پڑتا،بیان کی تردید کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، مجھے خوشی ہو گی اگر مجھے جھوٹا ثابت کر دیں، کراچی سے اٹھایا جانے والا کچرا شہر سے باہر ڈمپ کیا جائے گا، مولا بخش چانڈیو کا احترام کرتا ہوں، مزید احترام کروں گا،وہ کارکنان کی اہلخانہ سے ملاقات کرادیں۔
وہ پیر کو یہاں میڈیا سے گفتگو کر رہے تھے۔ ایم کیو ایم کے رہنماء ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ کراچی سے اٹھایا جانے والا کچرا شہر سے باہر ڈمپ کیا جائے گا، اگر تنظیم میں کوئی غلطی ہوتی تو اپنے ہی لوگ اسے ٹھیک کرتے ہیں، مولا بخش چانڈیو کا احترام کرتا ہوں، مزید احترام کروں گا،وہ کارکنان کی اہلخانہ سے ملاقات کرادیں۔(جاری ہے)
انہوں نے کہا کہ مولا بخش چانڈیو کبھی جیل گئے؟ سہیل انور سیال نے جیل جا کر دیکھایا کیا ہو رہا ہے، بیان کی تردید کرنے سے کچھ نہیں ہو گا، مجھے خوشی ہو گی اگر مجھے جھوٹا ثابت کر دیں، سچائی سامنے لائی جائے اور بتایا جائے کہ 11مارچ کو کارکنان کے ساتھ کیا ہوا۔
ڈاکٹر فاروق ستار نے کہا کہ ایم کیو ایم ایک دریا ہے، قطرے نکل جانے سے فرق نہیں پڑتا،رضا ہارون، مصطفی کمال یا کوئی بھی ہو، ان کے جانے سے کوئی فرق نہیں پڑتا، یہ سارے نادان بچے ہیں، عوام کا سمندر اب بھی ہمارے ساتھ ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.