پرویز مشرف کی خرابی صحت کی وجہ سے آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی کونسل کا اجلاس ملتوی

پیر 14 مارچ 2016 15:35

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) آل پاکستان مسلم لیگ کے چیئر مین جنرل(ر)پرویز مشرف کی خرابی صحت کی وجہ سے پارٹی کی مرکزی کونسل کا اجلاس ملتوی کردیا گیا۔پرویز مشرف کی صحت اس قابل نہیں ہے کہ دوروزہ اجلاس کی صدارت کرسکیں۔ پارٹی سربراہ کی صحت ٹھیک ہونے پر اجلاس کی تاریخ کا فیصلہ کیاجائے گا۔تفصیلات کے مطابق آل پاکستان مسلم لیگ کی مرکزی کونسل کا اجلاس 22اور23مارچ کو کراچی میں پارٹی سربراہ جنرل (ر)پرویز مشرف کی زیرصدارت منعقد ہونا تھاجس میں ملک بھر اور بیرون ملک سے مرکزی کونسل کے اراکین نے شرکت کرنا تھی ۔

(جاری ہے)

پارٹی کے مرکزی شعبہ اطلاعات کے مطابق پارٹی سیکرٹری جنرل ڈاکٹر محمد امجد نے جنرل(ر)پرویز مشرف کی صحت زیادہ خراب ہونے کی وجہ سے اجلاس ملتوی کردیا۔جنرل (ر)پرویز مشرف کی صحت اس قابل نہیں ہے کہ وہ دوروزہ اجلاس کی صدارت کر سکیں۔ڈاکٹر محمد امجد نے کہا کہ جنرل(ر)پرویز مشرف کی ریڑھ کی ہڈی کا آپریشن ہونا ضروری ہے جو کہ پاکستان میں ناممکن ہے مگر ان کا نام ای سی ایل میں ہونے کی وجہ سے وہ علاج کی غرض سے باہر نہیں جاسکتے۔انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وہ جنرل(ر)پرویز مشرف سے سیاسی دشمنی چھوڑے اور انہیں بیرون ملک علاج کے لئے جانے کی اجازت دے۔

متعلقہ عنوان :