2004ء کا دورہ پاکستان کیریئر کے بہترین دوروں میں سے ایک: سارو گنگولی

Zeeshan Mehtab ذیشان مہتاب پیر 14 مارچ 2016 15:55

2004ء کا دورہ پاکستان کیریئر کے بہترین دوروں میں سے ایک: سارو گنگولی

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء ) سابق بھارتی کپتان سارو گنگولی نے اپنے 2004ء کے دورہ پاکستان کو کیریئر کے بہترین دوروں میں سے ایک قرار د ے دیا ۔

(جاری ہے)

بھارتی ٹی وی پر گفتگو کرتے ہوئے 45سالہ سارو گنگولی کا کہنا تھا کہ ان کا وہ دورہ اس لحاظ سے ان کے کیریئر کے بہترین دوروں میں سے ایک تھا کیوں کہ انہیں تب وہاں جس طرح سے ریسیو کیا گیا اور پھر جس طرح خاطر مدارت کی گئی وہ اسے کبھی نہیں بھلا سکتے ۔

گنگولی کا مزید کہنا تھا کہ بھارتی ٹیم نے اس ٹور پر اسلام آباد اور لاہور کا دورہ بھی کیا تھا اور لاہور انہیں واقعی لاجواب شہر لگا ،اب جب بھی پاک بھارت سیریز کینسل ہوتی ہے تو وہ سوچتے ہیں کہ بھارتی کھلاڑیوں نے ایک شاندار ٹور مس کر دیا ہے ۔