سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج جمعرات کو نیپال میں ملاقات کریں گے

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 15:57

سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج جمعرات کو نیپال میں ملاقات ..

اسلام آباد (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) پاکستان کی درخواست پر وزیراعظم کے مشیر برائے خارجہ امور سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج جمعرات کو نیپال میں ملاقات کریں گے،اجلاس کی تیاریوں کے سلسلے میں اعلی حکام کا اجلاس آج سے شروع ہوگیا۔

(جاری ہے)

سارک ممالک کا اجلاس 17 مارچ کو نیپال کے شہر پوکھارا میں ہو گا، جس کی تیاریوں کیلئے دفتر خارجہ کے ڈی جی برائے جنوبی ایشیا کی سربراہی میں ابتدائی وفد نیپال پہنچ گیا ہے،سارک ممالک کے سیکریٹریز خارجہ کا اجلاس 16 مارچ کو ہو گا،مشیر خارجہ سرتاج عزیز اور بھارتی وزیر خارجہ سشما سوراج کی ملاقات پاکستان کی درخواست پر ہو گی۔

جہاں سرتاج عزیزسارک سربراہی کانفرنس کا دعوت نامہ سشما سوراج کے حوالے کریں گے،پاکستان نے نومبر میں سارک سربراہی کانفرنس منعقد کرانے کا فیصلہ کیا ہے،پاکستان نے نومبرکے ہرعشرے میں ایک تاریخ تجویزکی ہے۔سارک وزرائے خارجہ پاکستان کی تجویزکردہ تاریخوں میں سے ایک کا انتخاب کریں گے،ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ وزیراعظم نوازشریف نے دعوت ناموں پردستخط کر دیئے ہیں۔

متعلقہ عنوان :