الیکشن کمیشن پاکستان کی این اے 101 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کیلیے فوج تعینات کرنے کی سفارش
میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 15:57
اسلام آباد(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) الیکشن کمیشن پاکستان نے 17مارچ کوقومی حلقے 101 گوجرانوالہ کے ضمنی انتخاب کیلیے فوج تعینات کرنے کی سفارش کی ہے۔
(جاری ہے)
گوجرانوالہ کے قومی حلقے 101میں ضمنی الیکشن 17 مارچ کو ہو رہا ہے ،الیکشن کمیشن پاکستان کے ذرائع کے مطابق الیکشن کمیشن نے حلقے میں ضمنی انتخابات کے روز ،پولنگ اسٹیشنزکی نگرانی اور پرامن وشفاف پولنگ کے لیے فوج تعینا ت کرنے کی سفارش کی ہے۔
الیکشن کمیشن کی جانب سے سیکریٹری دفاع کو مراسلہ بھیجا گیا ہے جس میں پولنگ کے دوران فوجی دستوں کی موجودگی کو ضروری قرار دیا گیا ہے۔ذرائع کے مطابق این اے 101 کے بیلٹ پیپرزاور دیگر انتخابی سامان ریٹرننگ افسروں کو بھجوا دئیے گئے ہیں جسے 16مارچ کو پریزائیڈنگ افسروں کے حوالے کیا جائے گا۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
سوشل میڈیا کا بھوت اور بچوں کی ذہنی صحت
-
صدرمملکت آصف علی زرداری سے ایران کے سفیر کی ملاقات
-
امریکی صدر جو بائیڈن کا وزیراعظم شہبازشریف کو خط ، وزارت عظمیٰ کا منصب سنبھالنے پر نومنتخب حکومت کے لئے نیک تمنائوں کا اظہار
-
وزیراعلی مریم نوازنے محمد نواز شریف کسان کارڈ کی منظوری دیدی ،5 لاکھ کاشتکارو ں کو آسان شرائط پر 150 ارب کا قرضہ دیا جائیگا
-
پشاور بی آر ٹی کے کنٹریکٹر نے عالمی ثالثی عدالت میں حکومت کیخلاف 57 ارب روپے کا دعوی کردیا
-
نوازشریف کو پانامہ کیس میں اقامہ پرسزا دینا غلطی تھی، ہمشیرہ بانی پی ٹی آئی
-
آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی پیشرفت کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
-
ملکی معیشت کو بہتر بنانے کی راہ میں سیاسی و انتظامی دبا ئوکو برداشت نہیں کیا جائیگا، وزیراعظم
-
عمران ریاض کی مقدمات کی تفصیلات فراہمی کی درخواست، نیب سمیت دیگر فریقین سے جواب طلب
-
وزیرصحت خواجہ سلمان رفیق کاگنگارام ہسپتال اور مدر اینڈ چائلڈ بلاک کا دورہ ،ری ویمپنگ منصوبے کا جائزہ لیا
-
وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کا نوٹس، لیہ میں ذہنی معذور بچی کے ساتھ زیادتی کا مرتکب ملزم چند گھنٹے میں گرفتار
-
سمگلنگ کے خاتمے کیلئے وفاق، صوبوں اور تمام اداروں کو مل کر کام کرنا ہوگا، ملکی معیشت اور عوام کی بہتری کیلئے کئے جانے والے فیصلوں میں کسی کو آڑے آنے نہیں دیں گے، وزیراعظم محمد شہباز شریف
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.