بھارت کا درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 15:57

بھارت کا درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بیلسٹک ..

اڑیسہ(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) بھارت نے درمیانے فاصلے تک زمین سے زمین پر مار کرنے والے اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ کیا ہے۔

(جاری ہے)

بھارتی میڈیا کے مطابق ملکی سطح پر تیار کئے جانے والے ایٹمی صلاحیت کے حامل اگنی ون بیلسٹک میزائل کا تجربہ پیر کے روز اڑیسہ کے ساحلی علاقے میں واقع عبد الکلام آئی ٹی آر ٹیسٹ رینج میںکیا گیا۔بھارتی دفاع حکام کا دعویٰ ہے کہ یہ میزائل 700 کلو میٹر تک اپنے ہدف کو 9 منٹ اور 36 سیکنڈ تک نشا نہ بنانے کی صلاحیت رکھتا ہے، میزائل حساس نیوی گیشن سسٹم سے بھی لیس ہے جو اپنے ہدف پر انتہائی درست ہدف کے ساتھ پہنچتا ہے۔حکام کے مطابق میزائل تجربہ بھارتی فوج کی اسٹرٹیجک فورس کمانڈ کی تربیتی مشقوں کا ایک حصہ ہے۔

متعلقہ عنوان :