کراچی میں رینجرز چوکیوں پر دس منٹ کے وقفے سے دو دستی بم حملے‘ کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ترجمان رینجرز

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 16:01

کراچی میں رینجرز چوکیوں پر دس منٹ کے وقفے سے دو دستی بم حملے‘ کوئی جانی ..
کراچی(ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-انٹرنیشنل پریس ایجنسی۔14مارچ۔2016ء) کراچی میںرینجرز چوکیوں پر دس منٹ کے وقفے سے دو دستی بم حملے ہوئے، تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،ترجمان رینجرز کا کہنا ہے کہ ایک عسکریت پسند گروپ دہشتگردی کو ہوا دے رہا ہے، پرتشدد کارروائیوں پراکسانے والوں کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔گلشن اقبال میں دہشتگردوں نے رینجرزچوکیوں کو نشانہ بنایا۔

(جاری ہے)

موتی محل گلشن چورنگی اور عیسیٰ نگری پر رینجرزکی چوکیوں پر حملہ کیا گیا۔ حملے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا،صوبائی وزیرداخلہ سہیل انورسیال نے کریکرحملوں کا نوٹس لیتے ہوئے ڈی آئی جی ایسٹ سے رپورٹ طلب کرلی۔ترجمان رینجرز کے مطابق چند دنوں سے ایک عسکریت پسند گروپ دہشت گردی کو ہوا دے رہا ہے،رینجرز کی چیک پوسٹوں پر حملے اور رینجرز پرالزامات بھی اسی سلسلے کی کڑی ہیں،عسکریت پسند گروپ لوگوں کو پرتشدد کارروائیوں کی ترغیب دے رہا ہے،پرتشدد کارروائیوں پراکسانے والیافراد کو جلد گرفتار کرلیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :