ورلڈ ٹی ٹونٹی وارم اپ میچ ، پاکستان نے سری لنکا جیت کے لیے 158رنز کا ہدف دیدیا

پیر 14 مارچ 2016 16:13

ورلڈ ٹی ٹونٹی وارم اپ میچ ، پاکستان نے سری لنکا جیت کے لیے 158رنز کا ہدف ..

کولکتہ(اردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار ۔14مارچ2016ء ) ورلڈ ٹی ٹونٹی کے وارم اپ میچ میں پاکستان نے سری لنکا جیت کے لیے 158رنز کا ہدف دے دیا ہے ۔ ایڈن گارڈنز پر کھیلے جارہے میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کربیٹنگ کا آغاز کیا تو اوپنر شرجیل خان اور احمد شہزاد نے ٹیم کو 39رنزکا سٹارٹ دیا ، شرجیل 23رنز بنا کر پوویلین لوٹے جبکہ احمد شہزاد بھی 18رنز بنا سکے ، پروفیسر حفیظ بالآخر فارم میں نظر آئے اور وکٹ کے چاروں جانب سکور کرتے ہوئے پاکستان کا حتمی مجموعہ 157رنز تک پہنچانے میں مدد کی ،حفیظ 49گیندوں پر 70رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیل کر نمایاں بلے بازرہے۔

(جاری ہے)

سرفراز احمد 13اور عمر اکمل 19رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ شاہد آفرید ی ایک بار پھر بلے بازی میں ناکام ہوکر بغیر کوئی رن بنائے پوویلین لوٹے۔سری لنکا کی جانب سے پریرا نے 2جبکہ ہیراتھ ، سنانائیکے اور چامیرا نے ایک ، ایک وکٹ حاصل کی ۔