کوئٹہ کے پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں میں اضا فہ ، والدین پر یشا ن

پیر 14 مارچ 2016 16:21

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) کوئٹہ کے پرائیویٹ سکولوں میں فیسوں کے اضافے کے ساتھ ہی انتظامیہ نے مختلف بہانوں سے طلباء وطالبات سے پیسے بٹورنے کا سلسلہ شروع کر دیا اور بلوچستان اسمبلی سے ریگولر اتھارٹی بل کو ہوا میں اڑا دیا محکمہ تعلیم بھی پرائیویٹ سکولوں کے انتظامیہ کے سامنے بے بس نظر آرہے ہیں اطلاعات کے مطابق کوئٹہ کے پرائیویٹ سکولوں میں سیکورٹی کے نام پر فیسوں میں اچانک اضافہ کر دیا جس کے وجہ سے والدین کو شدید مشکلات کا سامنا کر نا پڑا جبکہ پرائیویٹ سکولوں کے انتظامیہ نے چیئرٹی اور دیگر ناموں پر بھی طلباء وطالبات سے پیسے بٹورنے کا سلسلہ شروع کر دیا محکمہ تعلیم کی جانب سے اس مسئلے پر مکمل خاموشی اختیار کر رکھی ہے جبکہ بلوچستان کے مقدس ایوان اسمبلی سے ریگو لر اتھارٹی بل بھی پاس کیا لیکن پرائیویٹ سکولوں کے انتظامیہ نے پاس ہونیوالے بل کو ہوا میں اڑا دیا عوامی حلقوں نے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ اس صورتحال کا فوری طور پر نوٹس لیا جائے بصورت دیگر ہم سخت احتجاج کر نے پر مجبور ہو نگے ۔

متعلقہ عنوان :