سرتاج عزیز 17 مارچ کو نیپال میں سارک وزراء کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے

پیر 14 مارچ 2016 16:27

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) وزیراعظم کے خارجہ امور کے مشیر سرتاج عزیز 17 مارچ کو نیپال میں ہونے والی سارک ممالک کے وزراء کے کونسل کے اجلاس میں شرکت کریں گے اور کانفرنس کی سائیڈ لائن پر بھارت کی وزیرخارجہ سشما سوراج سے پاک بھارت جامعہ مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے کے حوالے سے بات کرینگے۔

(جاری ہے)

وزارت خارجہ کے ذرائع کے مطابق بھارت میں پٹھان کوٹ واقعہ کے بعد پاک بھارت مذاکرات میں تعطل کو ختم کرنے کیلئے بات چیت کریں گے۔

پاکستان کی جانب سے جامع مذاکرات کو دوبارہ شروع کرنے پر زور دیا جائے گا۔ وزارت خارجہ کی جانب سے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ نیپال میں ہونے والے اجلاس میں سرتاج عزیز سارک کے تمام ممالک کو وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے اپنے اپنے ممالک کے سربراہان کو پاکستان میں رواں سال اسلام آباد میں ہونے والی سارک سربراہی اجلاس میں شرکت کی دعوت دیں گے

متعلقہ عنوان :