تحفظ نسواں بل کی مخالفت کرنے والے تمام مکتبہ فکر کے 2,2 مفتیان سے تجاویز مانگ لی گئیں

پیر 14 مارچ 2016 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)پنجاب اسمبلی میں اکثریت رائے سے منظور ہونے والے تحفظ نسواں بل کی مخالفت کرنے والے تمام مکتبہ فکر کے 2,2 مفتیان سے تجاویز مانگ لی گی ہیں ۔

(جاری ہے)

معتبر ذرائع کے مطابق تحفظ نسواں بل میں مفتی حضرات جن شقوں کو اسلام مخالف یا متنازعہ سمجھتے ہیں کے حوالے سے مدلل تجاویز 28 مارچ تک صوبائی وزارت مذہبی امور کو ارسال کرنے کیلئے کہا گیا ہے تاہم حکومتی ارکان اسمبلی کے مطابق علما اور مفتیان کو ایک یا دو شقوں سے اختلاف ہے جبکہ باقی ماندہ بل پر کسی مکتبہ فکر سے وابستہ جدید علما اور مفتیان کو کوئی تحفظ نہیں ہے اس لئے اس پر زیادہ ترامیم نہیں کرنی پڑیں گی۔