سرکاری عمارات سے ملحقہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سپیشل فورس یونٹ بنانے کا فیصلہ

پیر 14 مارچ 2016 16:41

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)سرکاری عمارات سے ملحقہ ناجائز تجاوزات کے خاتمہ کیلئے سپیشل فورس یونٹ بنانے کا فیصلہ کیا گیا ہے جس میں مقامی پولیس اور ضلعی سطح پر رینجرز کے جوانوں کی بھی خدمات حاصل کی جائیں گی۔

(جاری ہے)

علاوہ ازیں ضلعی انتظامیہ بلدیاتی اداروں کے چیئرمین یونین کونسل کو متاز عہ جگہ سے سامان ضبط کرکے بذریعہ نیلام فروخت کرنے کا اختیار دئیے جانے کا بھی انکشاف ہوا ہے تاہم سامان ضلعی سطح پر ضلع ناظم کی موجودگی میں نیلام کیا جائے گا۔

محکمہ بلدیات سے وابستہ سینئر آفیسر نے آن لائن کو بتایا کہ پنجاب سمیت ملک بھر میں ناجائز تجاوزات کیخلاف گرینڈ آپریشن کرنے کا فیصلہ کیا ہے جس میں پہلے مرحلے میں سرکاری عمارتوں سے ملحقہ ناجائز تجاوزات کا خاتمہ کیا جائے گا۔ جبکہ دوسرے مرحلے میں بڑی شاہراوٴں، شہر کے داخلی راستوں پر عرصہ دراز سے قائم ناجائز کو ختم کیا جائے گا جس کے لئے تجاوزا ہٹاوٴ سپیشل فورس یونٹ کو حتمی شکل دی جا رہی ہے۔