وفاقی اور صوبائی حکومت نے چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے،ضلعی ناظم نوابزادہ عزیزاللہ خان

پیر 14 مارچ 2016 16:41

ڈیرہ اسماعیل خان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء)ضلع ناظم نوابزادہ عزیزاللہ خان علیزئی نے کہاہے کہ خیبرپختونخواہ حکومت کی کوششوں سے وفاق اورخیبرپختونخواہ حکومت نے چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کی منظوری دیدی ہے۔وزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ 20مارچ2016ء کوکیچ کے مقام پر میلہ اسپان کی تقریب کے موقع پر اس اہم منصوبے کے افتتاح کی نویدسنائینگے۔

جس کیلئے ہم پی ٹی آئی کے چےئرمین عمران خان اوروزیراعلیٰ خیبرپختونخواہ پرویزخٹک کے بیحدمشکورہیں۔ان خیالات کااظہارانہوں نے ضلع کونسل ہال میں ضلع وتحصیل کونسل ممبران کے مشترکہ اجلاس کے موقع پر مہمان خصوصی کی حیثیت میں کیا۔اس موقع پرضلع نائب ناظم سرداراسماعیل بلوچ بھی موجودتھے۔اجلاس سے ہارون اعوان‘محمدحنیف پیپاایڈووکیٹ‘راجہ شوکت علی‘سردارفتح اللہ خان میانخیل‘انعام اللہ تاجوخیل اورحبیب اللہ سمیت دیگرممبران نے خطاب کیا اورچشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے سلسلے میں اس کے افتتاح کی نویدپرخوشی کااظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیاکہ اس اہم منصوبے کاافتتاح خیبرپختونخواہ حکومت جلدکرکے اس پرفوری کام کاآغازکرے۔

(جاری ہے)

ضلع ناظم نے کہاکہ چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے افتتاح کے سلسلے میں ڈیرہ اسماعیل خان کی عوام مبارکبادکی مستحق ہے۔اس سے علاقے میں غربت کاخاتمہ ہوگا۔انہوں نے کہاکہ اس اہم منصوبے کے سلسلے میں بلائے گئے اس اجلاس میں جے یوآئی کے کسی رکن نے شرکت نہیں کی۔جس کی میں مذمت کرتاہوں۔یہ کوئی سیاسی اجلاس نہیں تھابلکہ علاقے کی تقدیرکوبدلنے کیلئے چشمہ لفٹ کینال پراجیکٹ کے سلسلے میں بلایاگیاتھا۔