ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی جا نب سے اخبا ر پر مقد مہ آ زا دی صحا فت پر حملہ ہے،نیشنل پر یس کلب ڈیرہ اللہ یا ر

پیر 14 مارچ 2016 16:48

جعفرآ باد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) نیشنل پر یس کلب ڈیرہ اللہ یا رکے چیئر مین سا ر نگ مستو ئی ، سینئر نا ئب صدر دلشا د کھو سہ ،جنر ل سیکر ٹر ی محمد علی بلو چ ، لیا قت مستو ئی ، علی نواز بلو چ ، شبیرعمرا نی ،پر ویز مستو ئی ، و دیگر نے مقا می ہفت رو زہ اخبا ر پر مقد مے کی شد ید الفا ظ میں مذ مت کر تے ہو ئے کہاہے کہ ڈپٹی کمشنر صحبت پور کی جا نب سے اخبا ر پر مقد مہ آ زا دی صحا فت پر حملہ ہے انہو ں نے کہا کہ صحا فیو ں نے ہمیشہ سچا ئی کی آ واز کو بلند کیا اور مظلو م عوا م کی آ واز کو اعوا ن با لا تک پہنچا یا ہے ڈپٹی کمشنر کی جا نب سے این ٹی ایس بھر تیو ں میں بے ضا بطگیو ں کے خلا ف خبر شا ئع کر نے پر مقد مہ در ج کر وا نا آزادی صحا فت پر قد غن ہے ۔

(جاری ہے)

اور ڈپٹی کمشنر کی جانب سے صحبت پور کے صحافی ،ایڈیٹر اور چیف ایڈیٹر پر نا جائز مقدمہ درج کیا ہے ۔موصوف کی جانب سے مقدمہ درج کرنا اظہار آزادی کو پامال کرنے کے مترادف ہے ۔انہوں نے کہا ہے کہ ایسے مقدمات کے اندراج سے صحافیوں کو خوفزدہ نہیں کیا جا سکتا ۔کوئی بھی طاقت صحافیوں کو حق و سچ لکھنے سے نہیں روک سکتی ۔انہوں نے مطالبہ کیا ہے کہ مقامی اخبار کی ٹیم پر ناجائز مقدمہ خارج کیا جائے ۔

متعلقہ عنوان :