حقوق نسواں بل کو واپس نہ لیا تو پنجاب بھر میں احتجاجی مظاہرے کرینگے،مسلم لیگ (ق)

پیر 14 مارچ 2016 16:48

فیصل آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) مسلم لیگ (ق) خواتین ونگ فیصل آبادکی ضلعی رہنما محترمہ عذرا نسیم نے کہا ہے کہ حکومت نے اگرحقوق نسواں بل کو واپس نہ لیا تو ق لیگ پورے پنجاب میں احتجاجی مظاہرے کرے گی، حقوق نسواں بل سے میاں بیوی کے حقوق وفرائض میں عدم توازن پیدا ہو گا۔حکمران مغربی آقاؤں کو خوش کرنے کے بجائے غریب عوام کو خوش کریں۔

غیر اسلامی قانون سازی آئین کی خلاف ورزی ہے۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ یہ بل حقوق نسواں نہیں بلکہ خروج نسواں ہے۔عزت دار گھریلو خواتین کو برباد کرنے اور خاندانی نظام کو توڑنے کی سازش ہے۔اسلامی نظام میں پورا خاندان عورت کے مختلف حقوق کی ادائیگی میں مصروف رہتا ہے ۔انہوں نے کہا کہ ۔ اس بل سے عورتوں کو کوئی تحفظ نہیں ملے گا بلکہ مرد اور عورت کے درمیان لڑائی جھگڑوں میں مزید اضافہ ہو گا اور طلاق کی شرح میں بھی اضافہ ہو گا ۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ پنجاب حکومت حقوق نسواں کا بل پاس کر کے خواتین کے اصل مسائل سے چھٹکارا حاصل کرنا چاہتی ہے۔مسلم لیگ ن کی حکومت نے خواتین کے حقو ق کے لئے کوئی بھی سنجیدہ پالیسی نہیں بنائی ۔ن لیگ اگر خواتین کے حقوق کے لئے اتنی ہی مخلص ہوتی تو پنجاب میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات میں خواتین کو بھی الیکشن لڑنے کی اجازت دیتی ۔

متعلقہ عنوان :