سندھ میں سابق آئی جی کی ٹٰیم میں شامل افسران کو ہٹانے کا فیصلہ

پیر 14 مارچ 2016 16:53

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) سندھ پولیس میں ریکارڈ کرپشن کرنے والے آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی کوہٹائے جانے کے بعد اے ڈی خواجہ کو آئی جی سندھ کی حیثیت سے تعیناتی کے بعد سابق آئی جی کی ٹٰیم میں شامل افسران کو ہٹانے کا فیصلہ کرلیا گیا اس حوالے سے اے ڈی خواجہ کو مکمل فری ہینڈ دیا گیا ہے ۔کراچی میں آپریشن میں مصروف اہم ادارے کی مشاورت سے یہ ٹرانسفر پوسٹنگ کا عمل مکمل کیا جائے گا ۔

ذرائع کا کہناہے کہ اے ڈی خواجہ کو چارج لینے سے قبل سندھ کی ایک بااثر شخصیت نے بتادیا تھاکہ اپنی ٹیم کے ساتھ کام کریں جس کو لانا ہے لائیں مگرایس ایس پی ملیرراؤ انوار کو نہ چھیڑیں ۔ذرائع کا کہناہے کہ سابق آئی جی سندھ کی ٹیم میں شامل ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ جو کہ اچھی شہرت نہیں رکھتے اسی طرح ایس ایس پی ویسٹ ایس ایس پی ساؤتھ کشمور تھرپارکر مٹیاری سمیت انویسٹی گیشن کے ایس ایس پیز اور ڈی ائی جیز تبدیل کئے جائینگے اس ضمن میں تمام ناموں کو حتمی شکل دیدی گئی ہے، سلطان خواجہ، ثنااللہ عباسی، ڈی آئی جی منیر احمد شیخ اورڈی ائی جی امیر احمد شیخ کو اہم ترین زمہ داریاں دی جائینگی جبکہ سی ٹی ڈی سے نوید خواجہ سمیت متعدد افسران کوہٹادیا جائے گا۔

(جاری ہے)

ذرائع کا کہناہے کہ آئی جی سندھ اے ڈی خواجہ نے واضح پالیسی دی ہے کہ کرپشن میں ملوث کسی بھی پولیس افسر کو برداشت نہیں کیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :