ڈوپنگ ٹیسٹ کا الزام ، رافیل نڈال نے قانونی چارہ جوئی کا فیصلہ کرلیا
پیر 14 مارچ 2016 16:53
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) ٹینس کے سٹار کھلاڑی رافیل ندال فرانس کی سابق وزیر کے خلاف مقدمہ دائر کرنے کا منصوبہ بنا رہے ہیں جنھوں نے کہا تھا کہ سنہ 2012 میں ندال کی سات ماہ تک ٹینس سے غیر حاضری شاید مثبت ڈوپ ٹیسٹ کا نتیجہ تھی۔14 بار گرینڈ سلیم ٹورنامنٹ جیتنے والے ندال نے کہا ہے کہ وہ صحت اور کھیل کی سابق وزیر روزلن بیشلو کے بیان سے اپ سیٹ ہیں۔
29 سالہ ٹینس سٹار نے کہا کہ وہ ان سبھی لوگوں کے خلاف مقدمہ کریں گے جو ’مستقبل میں اس قسم کی باتیں کریں گے۔‘انھوں نے کہا کہ ’فرانس کی وزیر کو سنجیدہ ہونا چاہیے۔ یہ وقت ہے ان کے خلاف جانے کا اور ہم ان کے خلاف مقدمہ کرنے جا رہے ہیں۔’یہ آخری مقدمہ ہوگا۔ میں ان چیزوں سے تھک چکا ہوں۔(جاری ہے)
میں نے پہلے کئی بار اسے جانے دیا ہے لیکن اب نہیں۔
‘خیال رہے کہ 69 سالہ بیشلو سنہ 2007 سے 2010 کے درمیان سابق صدر سرکوزی کی کابینہ میں وزیر برائے صحت اور کھیل رہ چکی ہیں۔فرانسیسی رہنما نے کہا ’جب آپ کسی ٹینس کھلاڑی کو کئی ماہ تک کھیل سے علیحدہ دیکھتے ہیں تو اس کا مطلب ڈوپ کے مثبت آنے پر کنٹرول ہے۔‘ندال نے اپنے بارے میں اندازہ لگائے جانے پر پہلے ہی کہہ رکھا ہے۔ شیراپووا کے ممنوعہ ادویات کے استعمال کے اعتراف کے بعد سابق عالمی چیمپین نے کہا تھا: ’میں صاف ستھرا ہوں دوستو۔ مجھے کبھی بھی کچھ غلط کرنے کا لالچ نہیں ہوا۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
شادی اور ماں بننے کے بعد بورڈ کی سپورٹ سے کم بیک کامیاب ہوا،بسمہ معروف
-
پہلا ٹی20، بابراعظم، شاہین کی ایک دوسرے سے گلے ملنے کی ویڈیو وائرل
-
ورلڈ اوپن اسکواش،پاکستان کے حمزہ خان مین ڈراز میں شامل
-
نیشنل ویمن فٹ بال چیمپئن شپ ملتوی
-
اولمپیئن جیولن تھرور ارشد ندیم نے ساؤتھ افریقا میں ٹریننگ کا آغاز کر دیا
-
شاہین آفریدی کو بطور کپتان تھوڑا وقت دینا چاہیے تھا،جاوید میانداد
-
پاکستان اورسری لنکا کے درمیان روایتی جے وردھنے ٹرافی مہمان ٹیم کے نام
-
پاکستا ن اور نیوزی لینڈ کے درمیان پانچ میچوں پر مشتمل ٹی ٹوئنٹی سریز کا دوسرا میچ (کل) کھیلا جائیگا
-
ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز میں پاک۔ بھارت میچ کے ٹکٹ ہاتھوں ہاتھ فروخت
-
ہولگر رونے اور الیگزینڈر زویروف نے بی ایم ڈبلیو ٹینس چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں جگہ بنا لی
-
انڈین پریمیئر لیگ میں واحد میچ دہلی کیپٹلز اورسن رائزرز حیدرآباد کی ٹیموں کے مابین کل کھیلا جائے گا
-
آئی پی ایل کے دوران سٹیڈیم میں بکیز پکڑے گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.