آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس اختتام پذیر۔ آئی ایس پی آر

آپریشن ضرب عضب میں‌افسران اور جوانوں‌کی قربانیاں رائیگاں نہیں‌جائیں‌گی۔ آرمی چیف جنرل راحیل شریف

Sumaira Faqir Hussain سمیرا فقیرحسین پیر 14 مارچ 2016 16:54

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس اختتام پذیر۔ ..

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ تازہ ترین اخبار۔ 14 مارچ 2016ء) : آئی ایس پی آر کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کورکمانڈرز کانفرنس اختتام پذیر ہو گئی ہے ۔ آئی ایس پی آر کے مطابق کانفرنس میں اندرونی و بیرونی سکیورٹی صورتحال اور چینلجز پر غور کیا گیا ۔ ڈی جی آئی ایس پی آر نے بتایا کہ اجلاس میں آرمی چیف نے آپریشن ضرب عضب میں حاصل ہوئی کامیابیوں کر سراہتے ہوئے اطمینان کا اظہار کیا ، آرمی چیف نے بارڈر مینجمنٹ کو مزید مؤثر بنانے کے لیے مزید اقدامات کرنے کی ہدایت کی ۔

آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ فاٹا میں جاری آپریشن آخری مراحل کی جانب بڑھ رہا ہے، فاٹامیں آپریشن میں پیش رفت کے موقع پر آگے دیکھنے کی ضرورت ہے۔ دہشت گردی کے خلاف اختتامی مرحلہ کامیابی سے جاری ہے ۔

(جاری ہے)

ہمیں آپریشن کے بعد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے ، آرمی چیف نے اجلاس میں اس عزم کا اعادہ کیا کہ آپریشن ضرب عضب میں پاک فوج کے جوانوں کی قربانیاں قابل قدر ہیں لہٰذا ان کی قربانیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا اور عوام سے کیے گئے وعدے کو پورا کیا جائے گا، آرمی چیف نے ہدایت کی کہ دہشت گردی کے مکمل خاتمے کے لیے ہمیں ملک بھر میں انٹیلی جنس بنیادوں پر آپریشن بڑھانا ہو گا ۔

طویل استحکام کے لیے اپنی کامیابیوں کو ٹھوس بنانا ہو گا۔ آرمی چیف نے مزید کہا کہ فاٹا کے بے گھر افراد کو ٹائم فریم کے مطابق ان کے گھروں میں واپس لا کر ان کی بحالی کو جلد از جلد یقینی بنایا جائے۔