انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے قصور جنسی سکینڈل کے ملزم عبدالمنان کو نابالغ قرار دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دےا دیا

Umer Jamshaid عمر جمشید پیر 14 مارچ 2016 16:56

لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔14 مارچ۔2016ء) انسداد دہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت نے قصور جنسی سکینڈل کے ملزم عبدالمنان کو نابالغ قرار دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دےا دیا۔انسداد ہشت گردی لاہور کی خصوصی عدالت کے جج چوہدری محمد الیاس نے کیس کی سماعت۔ملزم عبدالمنان کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ملزم کو نابالغ ہونے کے باوجود اس کیس میں پولیس نے جان بوجھ کر پھنسیایا۔

(جاری ہے)

انہوں نے کہا کہ تیرہ اگست 2015 کو درج کی گئی ایف آئی آر کے مطابق وقوعہ 23 مئی 2010 کو ہوا۔ملزم کےبرتھ سرٹیفکیٹ کے مطابق عبدالمنان کی تاریخ پیدائش یکم جون 1998 ہے۔اگرایف آئی آر کے مندرجات اگر درست مان لیے جائیں تو ملزم کی عمر وقوعے کے وقت بارہ سال تھی۔جس پر عدالت نے فریقین کے وکلاء کے دلائل سننے کے بعد ملزم عبدالمنان کو نابالغ قرار دینے کی درخواست منظور کرتے ہوئے کیس سیشن عدالت منتقل کرنے کا حکم دےا دیا۔

متعلقہ عنوان :