Live Updates

پی ٹی آئی والے منفی سیاست کرکے ملک وقوم کاوقت ضائع کررہے ہیں ‘ رانا تنویر حسین

دہشت گردی کاخاتمہ ، خوشحالی اور پرامن پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ‘ وفاقی وزیر دفاعی پیداوار و ٹیکنالوجی

پیر 14 مارچ 2016 17:09

نارنگ منڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) وفاقی وزیردفاعی پیداواروٹیکنالوجی راناتنویرحسین نے کہاہے کہ پی ٹی آئی والے منفی سیاست کرکے ملک وقوم کاوقت ضائع کررہے ہیں ،دہشت گردی کاخاتمہ ، خوشحالی اور پرامن پاکستان حکومت کی اولین ترجیحات ہیں ۔

(جاری ہے)

انہوں نے نارنگ منڈی کے گاؤں گچھلی میں ماسٹرخالدامین سے ان کے والد کی اچانک موت پر اظہارتعزیت کے بعد چیئرمین مارکیٹ کمیٹی چوہدری الطاف صالح بٹر حلقہ پی پی 162کے چیف کوارڈینیٹر چوہدری اویس بٹراورمظہربٹر کے ہمرا ہ میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے بتایاکہ پی ٹی آئی والے منفی سیاست کرکے ملک وقوم کاوقت ضائع کررہے ہیں ،دھرناکی ناکامی کے بعدوہ بوکھلاہٹ کاشکار ہوچکے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ ملکی ترقی میں خواتین کے کردارکے بیش نظر حکومت نے خواتین کے تحفظ کیلئے اہم قانونی اقدامات کیئے ہیں تاکہ انہیں مکمل تحفظ فراہم کیا جا سکے خواتین کو ہراساں کرنا بلیک میل کرنایا نفسیاتی دباؤڈالناسنگین جرم ہیں۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات