گستاخ رسول کی سزا موت ،اس پر کوئی دوسری رائے نہیں ‘ امیر تحریک منہاج القرآن
ڈاکٹر طاہر القادری نے شرعی عدالت میں 18 گھنٹے دلائل دے کر ناموس رسالت کا قانون منظور کروایا علمی مسائل چوراہوں پر زیر بحث لانے پر بضد علماء اسلامیان پاکستان پر ترس کھائیں ‘صاحبزادہ فیض الرحمن درانی
پیر 14 مارچ 2016 17:11
لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) امیر تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا ہے کہ ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 1985 ء میں وفاقی شرعی عدالت میں تحفظ ناموس رسالت کے قانون کی منظوری کیلئے 18 گھنٹے کے طویل ایمان افروز دلائل دئیے اور ثابت کیا کہ حرمت رسول اور تحفظ ناموس رسالت کو پامال کرنے والے گستاخ کی سزا موت ہے اور اس کی توبہ بھی قبول نہیں ہو گی، نازک علمی مسائل چوراہوں میں زیر بحث لانے پر بضد علمائے کرام دہشت گردی،فرقہ واریت، جہالت اور غربت کی زخم خوردہ قوم کے حال پر ترس کھائیں اور دنیاوی مفادات کی خاطر ناموس رسالت کے دو ٹوک اور قطعی مسئلہ پر ابہام پیدا کر کے اسلامیان پاکستان کو ذہنی انتشار اور فرقہ واریت کے سپرد نہ کریں۔
وہ گزشتہ روز منہاج القرآن علماء کونسل کے وفد سے مرکزی سیکرٹریٹ میں گفتگو کررہے تھے۔(جاری ہے)
صاحبزادہ فیض الرحمن درانی نے کہا کہ توہین رسالت کے مرتکب بدبخت کیخلاف قانونی کارروائی کیسے عمل میں لانی ہے اور سزا کا عمل کس طرح مکمل ہونا ہے، یہ ایک Procedural پہلو ہے ۔سزا کے اطلاق کے طریقہ کار پر گفتگو کا مطلب ناموس رسالت کے قانون پر انگلی اٹھانا نہیں ہے،اگر انفرادی طور پر الزام لگانے اور سزا دینے کی اجازت دے دی گئی تو پھر اس بات کی کیا ضمانت ہے کہ کسی کی گردن سلامت رہے گی اور ملک انارکی کے حوالے نہیں ہو گا؟انہوں نے کہا کہ یہ امر انتہائی المناک ہے کہ بعض ناعاقبت اندیش نازک دینی مسائل کو اپنے سیاسی مقاصد کیلئے استعمال کرتے ہیں اور خون خرابے کا سبب بنتے ہیں، ایسے تمام حضرات ذمہ دارانہ رویہ اختیار کریں اور ملک اور اتحاد امت کو مزید نقصان پہنچانے سے گریز کریں۔
نفرت ،فرقہ واریت اور انتشار کو ہوا دینا اسلام نہیں شیطان کی خدمت ہے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
پاکستان میں مہنگائی تیزی سے کم ہو کر کم ترین سطح پر آگئی ہے،گورنر سٹیٹ بینک
-
پنجاب ،ضمنی انتخابات کے پیش نظر 10اضلاع میں دفعہ 144نافذ
-
کراچی،غیر ملکی شہریوں کی گاڑی پر خود کش حملہ،2دہشت گرد ہلاک،2سیکورٹی گارڈ سمیت3افراد زخمی
-
بھارت کے قومی انتخابات میں پہلے مرحلے کی پولنگ جاری
-
بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ڈیم ٹوٹ گیا
-
پولٹری:کارپوریٹ سیکٹر میں ملک کی دوسری جبکہ روزانہ کی بنیاد پر کیش فلو کے لحاظ سے پاکستان کی سب سے بڑی انڈسٹری تنازعات کا شکارکیوں؟
-
ملکی زرمبادلہ ذخائر میں مزید اضافہ ہو گیا
-
پاکستان میں سیمی کنڈکٹر انڈسٹری کے لئے بڑی صلاحیت موجود ہے.عطاءتارڑ
-
وزیراعظم نے بجلی کے ترسیلی نظام اور تقسیم کار کمپنیوں کی بہتری کیلئے ترجیحی پلان مرتب کرکے آئندہ ہفتے پیش کرنے کی ہدایت کردی
-
بین الاقوامی سرمایہ کاری کے منصوبوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے کیلئے عالمی شہرت یافتہ ماہرین کی خدمات لی جائیں.شہباز شریف
-
اسرائیل پر حملے کا جواب ‘امریکا اور برطانیہ نے ایران پر نئی پابندیاں عائدکردیں
-
جماعت اسلامی فارم 47 کے تحت مسلط حکومت کے خلاف بڑی تحریک برپا کرے گی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.