اعلیٰ افسران کی نااہلی ملک کی پسماندگی کا سبب ہے، ایم ڈبلیو ایم بلوچستان
ایس ڈی او کیسکو مری آباد ڈویژن کی کارکردگی کا نوٹس لیا جائے، عباس علی
پیر 14 مارچ 2016 17:13
کوئٹہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء ) مجلس وحدت مسلمین کوئٹہ ڈویژن کے رکن اور کونسلر کربلائی عباس علی نے اپنے جاری کردہ بیان میں کیسکو مری آباد ڈویژن کے ایس ڈی او کی نااہلی کا تذکرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ جب تک کرپٹ اور نااہل افسران ملک و قوم کے خدمت پر فائز کئے جائیں گے ، ملک کو ترقی نہیں ملے گی۔ اپنے اختیارات کے ناجائز استعمال اور قانون کی خلاف ورزی پر ایس ڈی او کیسکو مری آباد ڈویژنکی کارکردگی کا نوٹس لیا جانا چاہئے کیونکہ عہدے کا استعمال خدمت کے بجائے ذاتی مفادات کیلئے کیا جارہا ہے اور جو افراد اپنے ذاتی مفادات کو قوم کے مفادات پر ترجیح دے وہ کبھی محب وطن نہیں ہو سکتا۔
انہوں نے مزید وضاحت کرتے ہوئے کہا کہ ہم عوامی نمائندے ہیں اور یہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم اپنے علاقوں میں عوام کی خدمت کرے، انہیں جو مسائل درپیش ہیں ان پر نظر رکھیں اور ان کے حل کیلئے ہم قانونی طور پر اقدامات اٹھاتے ہیں ، جسکا حق ہمیں آئین پاکستان دیتا ہے ۔(جاری ہے)
بعض علاقوں میں ٹرانسفرمرز کئی بار خراب ہوئے ہیں اور عوام کو بجلی کی عدم دستیابی کا سامنا ہوا ہے مگر نا اہل ایس ڈی او پہلے تو عوام کے مسائل سے آگاہ ہی نہیں ہوتا اور بعداً مسلسل جد و جہد کے بعد پرانہ ٹرانسفرمر لگایا جاتا ہے، علاقے کے ضرورت کے اعتبار سے وہاں ڈھائی سو واٹ کا ٹرانسفرمر لگنا چاہئے مگر بارہاں وہی دوسو کلو واٹ کا ٹرانسفرمر لگایا جاتا ہے۔
مگر کچھ افراد اور اعلیٰ افسران جنہیں عوام کی خدمت پر فائز کیا جاتا ہے اور جنہیں ہمارا ساتھ دینا چاہئے،وہ اپنی پوزیشن سے فائدہ اٹھاتے ہوئے اپنے اختیارات کا غلط استعمال کرتے ہیں اور انکی وجہ سے ہمیں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارے علاقوں میں سٹریٹ لائٹس کی عدم موجودگی کا سامنا ہے، جس سے کئی مسائل جنم لے رہے تھے اور ہمیں علاقوں میں سٹریٹ لائٹس لگوانے تھے۔ ہم نے قانونی چارہ جوئی کی اور قانون پر عمل کرتے ہوئے سٹریٹ لائٹس اور بجلی کے ٹرانسفرمرز لگوانے کیلئے حکومتی نوٹس حاصل کیا اورنوٹس کے حصول کے بعد ہم وقت ضائع کئے بغیر عوام کی خدمت کیلئے نکل پڑے ، جن سڑکوں اور گلیوں میں لائٹ لگوانے کی ضرورت تھی ہم نے اپنے جائزے اور علاقہ مکینوں سے مشورے کے بعد وہاں لائٹس لگوائے مگر چند ہفتوں بعد ہی کیسکو مری آباد ڈویژن کے ایس ڈی او اسماعیل شاہ کے حکم پر متعلقہ ادارے کے نمائندوں نے تمام سٹریٹ لائٹس جمع کر دیئے اور عوام کیلئے حکومت سے حاصل کردہ ٹیوب لائٹس پر قبضہ کر لیا گیا۔ جو کہ عوام کی حق تلفی اور قانون شکنی کے مترادف ہے۔ بیان کے آخر میں انہوں نے کہا کہ ملکی ترقی کیلئے قائم کردہ اداروں میں ایسے کرپٹ افراد کی تعیناتی ملک کی پسماندگی کا اہم سبب ہے۔ نیب ایسے افسران پر کھڑی نظر رکھیں جو اپنے عہدے کا ناجائز استعمال کرتے ہیں اور حکومت اس بات کا نوٹس لے اور کیسکو مری آباد ڈویژن میں کسی قابل اور ہونہار ایس ڈی او کو تعینات کرے تاکہ عوام کے مسائل حل ہو سکے۔متعلقہ عنوان :
مزید قومی خبریں
-
میں نے خود بانی پی ٹی آئی کو کہتے سنا ہے کہ اپوزیشن کو پھانسی لگا دیتے ہیں، ندیم افضل چن
-
وزیراعلیٰ مریم نوازشریف کا گجرات میں عزیزبھٹی شہید ٹیچنگ ہسپتال میں چھت گرنے کے واقعہ کا نوٹس
-
لڑکے اورلڑکی کی کم ازکم شادی کی عمر 18سال قرار ، چائلڈ میرج بل سیکرٹری ہوم ڈیپارٹمنٹ کو ارسال
-
آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور کا مظفر گڑھ میں شادی کا جھانسہ دے کر طالبہ سے زیادتی کے واقعہ کا نوٹس
-
پولیس نے چارملزمان کوگرفتارکرکے 38 لٹر دیسی شراب برآمد کرلی
-
پی ٹی آئی کے نئے انٹرا پارٹی انتخابات پر بھی اعتراضات عائد، 30 اپریل کو پیشی کا نوٹس جاری
-
پی ٹی آئی کی پانچ فرنچائز ہیں ہر کسی کا اپنا مؤقف ہے،ندیم فضل چن ، فیصل کریم کنڈی
-
گزشتہ 4سال نئی اسکیمز میں وفاق نے سندھ کو نظر انداز کیا، وزیر اعلی سندھ کا وزیراعظم سے شکوہ
-
تیز رفتار کار فٹ پاتھ پر سوئے افراد پر چڑھ گئی، 6 افراد زخمی
-
بیوی سے پریشان ہو کر خودکشی کا ڈرامہ کرنے والا شوہر زیر حراست
-
ایرانی صدر نے امید ظاہر کی کہ ایم او یوز پر شہباز اسپیڈ سے کام ہو گا: گورنرسندھ
-
شہبازشریف نے نواز شریف کو دھوکا دے کر وزارت عظمٰی چھین لی، لطیف کھوسہ
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.