شاہد آفریدی کے بھارت کے حوالے سے دئیے جانیوالے بیان پرپاکستان بھر میں شدید تنقید کا سلسلہ جاری
بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ،افسوس چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں‘ ٹی ٹونٹی کپتان کی سوشل میڈیا پر پوسٹ
پیر 14 مارچ 2016 17:31
لاہور/کولکتہ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) قومی ٹی ٹونٹی کرکٹ ٹیم کے کپتان شاہد آفریدی کے بھارت کے حوالے سے دئیے جانے والے بیان پرپاکستان بھر میں شدید تنقید کا سلسلہ شروع ہو گیا جبکہ ٹی ٹونٹی کپتان کا کہنا ہے کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا ، چند صحافی پیدا ہی غلط بیانی کیلئے ہوئے ہیں۔ورلڈ ٹی ٹونٹی میں شرکت کیلئے بھارتی شہر کولکتہ پہنچنے کے بعد پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے شاہد فرید ی نے کہا تھاکہ بھارت میں ہم نے کرکٹ کو ہمیشہ بہت انجوائے کیا۔
ایک سوال کے جواب میں انہوں نے کہا تھاکہ بھارت کے لوگوں سے ہمیں بہت پیار ملا ہے اور اتنا پیار تو ہمیں پاکستان میں بھی نہیں ملا جتنا یہاں ملا۔شاہد آفریدی کے اس بیان پر پاکستان بھر میں انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا جارہا ہے اور سوشل ویب سائٹس پر کرکٹ شائقین اور عوام کی طرف سے شاہد آفریدی کے بیان پر تعجب کا اظہار کیا جارہا ہے ۔(جاری ہے)
شائقین کرکٹ کا کہنا ہے کہ آفریدی قومی ٹیم کے کپتان ہیں لیکن انکے بیانات انتہائی غیر ذمہ دارانہ ہوتے ہیں۔
شاہد آفریدی نے اس تمام صورتحال پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ان کے بیان کو غلط انداز میں پیش کیا گیا۔ٹی ٹونٹی کپتان نے تازہ صورتحال پر فیس بک پر اپنی پوسٹ میں کہا کہ لوگ ٹی وی پر تبصرے کرنے کے بجائے امن کی کوششیں کریں تو یقینا امن قائم ہو جائے گا، افسوس کہ کچھ صحافی معصومانہ بیان کو جان بوجھ کر غلط انداز میں پیش کرنے کیلئے ہی پیدا ہوئے، مثبت طرز عمل کا مظاہرہ کریں۔متعلقہ عنوان :
مزید کھیلوں کی خبریں
-
بسمہ معروف کا کرکٹ سے فوری ریٹائرمنٹ کا اعلان
-
کھلاڑیوں کی انجریز کا ذمہ دار کاکول فٹنس کیمپ نہیں : بابر اعظم
-
بھارت کیخلاف کراٹے کومبیٹ جیتنے والے شاہ زیب رند پر انعامات کی بارش
-
بابر اعظم نے ٹیم بانڈنگ کے حوالے سے غلط تاثر کو مسترد کردیا
-
نازش جہانگیر نے بابر اعظم کے معاملے پر خود سے منسوب سخت بیان کی تردید کردی
-
گیل مونفلس میڈرڈ اوپن ٹینس مینز سنگلز کےابتدائی رائونڈ میں ہار کر باہر ہوگئے
-
چوتھے ٹی ٹونٹی میں رنز کے انبار لگنے کا امکان
-
کیا محمد رضوان آئرلینڈ جائیں گے؟ بابر اعظم نے بتا دیا
-
انٹرنیشنل کرکٹ میں شکست کو سرپرائز نہیں کہہ سکتے، شاداب خان
-
ٹی 20 سیریز:پاکستان اور ویسٹ انڈیز کی ٹیمیں جمعہ کومدمقابل ہوں گی
-
پاکستان ماسٹرٹین پن بالنگ چیمپئن شپ 27 اپریل سے راولپنڈی میں شروع ہوگا
-
دوپاکستانی بھائی قطر انٹرنیشنل جونیئر اسکواش چیمپئن شپ کے ناک آٹ مرحلے میں پہنچ گئے
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.