کراچی ایکسپریس کے کرایوں میں 10سے 30فیصد اضافہ ،اطلاق (کل )سے ہوگا

پیر 14 مارچ 2016 17:32

لاہور( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء ) پاکستان ریلویز نے کراچی ایکسپریس کے کرایوں میں 10سے 30فیصد اضافہ کر دیاجس کا اطلاق (کل )منگل سے ہوگا۔

(جاری ہے)

جاری نوٹیفکیشن کے مطابق کراچی ایکسپریس کی اکانومی کلاس کا کرایہ 1135سے بڑھا کر 1430کر دیا گیاہے ، اے سی بزنس کا کرایہ 3500سے بڑھا کر 4ہزار روپے جبکہ اے سی سلیپر کا کرایہ 5ہزار سے بڑھا کر5ہزار 700سروپے کر دیا گیاہے۔ریلوے حکام نے کرایوں میں اضافے کی وجہ جدید سفری سہولتوں کی فراہمی قرار دیا ہے جن میں ٹی وی، منرل واٹر ، وائی فائی اوردیگر سہولتیں شامل ہیں۔

متعلقہ عنوان :