ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں 32افرادکی سعودی عدالت میں پیشی
پراسیکیوٹر کا 25افراد کیلئے سزائے موت کا مطالبہ،عدالت نے فیصلہ سنایاتوفوراًعمل درآمد کیاجائیگا،حکام
پیر 14 مارچ 2016 17:33
الریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) سعودی عرب کی ایک فوجداری عدالت میں ایران کے لئے جاسوسی کے الزام میں گرفتار 32 افراد کے مقدمات کی سماعت جاری ہے اور عدالت میں ان افراد کے دوران تفتیش کئے جانے والے اعترافات اور ان کی جانب سے چارج شیٹ کے زبانی یا تحریر شدہ جوابات کو پیش کیا جائیگا۔میڈیارپورٹس کے مطابق ان جاسوسوں میں 30 سعودی، ایک ایرانی اور ایک افغانی شہری شامل ہیں ان جاسوسوں کو دو گروپوں میں تقسیم کرکے عدالت کے سامنے پیش کیا گیا،عدالت نے 23 فروری کو ہونے والی پہلی سماعت کے بعد تمام مدعا علیہان کو ان کے خلاف الزامات کی فہرست دی گئی تھی۔
جج نے انہیں حکم دیا تھا کہ وہ دوسری سماعت سے پہلے ان الزامات کے جواب تیار کرلیں۔ انہوں نے ملزمان سے یہ بھی کہا تھا کہ وہ وکیل چن لیں یا عدالت کو یہ اختیار دے دیں۔(جاری ہے)
عدالتی ذرائع کے مطابق سعودی اٹارنی جنرل نے ان میں 25 افراد کے لئے سزائے موت کا مطالبہ کیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگر سلطنت سعودی عرب کے خلاف ان کی سازشیں ثابت ہوگئی تو انہیں فورا سزا سنا دی جائیگی۔
ان افراد پر غداری، ایرانی انٹیلی جنس کے ساتھ تعاون، ایران کے سپریم لیڈر علی خامنہ ای سے ملاقات اور سعودی کی خفیہ فوجی اور سول معلومات کی ایران کو حوالگی کے الزامات ہیں۔ان افراد پر مزید الزام ہے کہ انہوں نے ایران کے ریاض میں موجود سفارتخانے اور جدہ کے قونصل خانے کے سفارتکاروں اور او آئی سی کے ایرانی مشن کے عہدیداروں سے رابطے بنا رکھے ہیں۔عدالتی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ ان مدعا علیہان میں ایک نیوکلیئر سائنسدان، ایک حج کمپنی کا مالک، حج ملٹری فورسز کا فوجی، ایک ماہر تعلیم شامل ہیں جبکہ دیگر افراد بنکار، حکومتی عہدیداران اور تاجر ہیں۔عدالتی ذرائع کو اس وقت حیرت ہوئی کہ جب اٹارنی جنرل نے ایرانی باشندے کی سزائے موت کا مطالبہ نہیں کیا۔ ایرانی باشندہ عربی زبان روانی سے بول سکتا ہے اور اس نے اپنے لئے وکیل چننے سے انکار کردیا ہے۔ ان جاسوسوں کو 2013ء میں ماہ مارچ سے مئی کے درمیان گرفتار کیا گیا تھا۔مزید بین الاقوامی خبریں
-
ورلڈ بینک کی حالیہ رپورٹ میں افغانستان کی تباہ کن معیشت کے متعلق نئی معلومات منظرعام پر آگئیں
-
ٹرمپ پر2016 کے صدارتی الیکشن میں فراڈ کا الزام
-
مالدیپ انتخابات، چین کی حامی جماعت کی بھاری اکثریت سے جیت
-
مودی پر الیکشن مہم کے دوران مسلمانوں کو ٹارگٹ کرنے کا الزام
-
مسجد اقصی میں یہودیوں کی قربانی کی رسم کی ادائیگی
-
اروند کیجریوال کو جیل میں انسولین دے دی گئی
-
دنیا کے بہترین شوہر نے تحفے میں بیوی کو آدھی حکمرانی دیدی
-
سعودی عرب میں وطن دشمنی اورانتہا پسندی ثابت ہونے پر سعودی شہری کا سرقلم
-
سرکاری نوکری نہ ملنے پر بھارتی شہری گدھی کے دودھ سے لاکھوں کمانے لگا
-
غزہ میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں کا جائزہ لے رہے ہیں، امریکا
-
میلان میں رات 12 بجے کے بعد آئس کریم پر پابندی کا فیصلہ
-
ایران سے تجارت کے خواہشمند پابندیوں سے خبردار رہیں، امریکا
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.