ملک بھر میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں کو قابضین سے واگزار کرانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں،صدیق الفارو ق
سندھ سے ہندوؤں کی نقل مکانی روکنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ، ادارے میں ضرورت سے زائد ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں کرپشن اور سازشیں زوروں پر ہیں بچوں کی ہلاکت کی زیادہ وجوہات سہولیات کا نہ ہونا ہے ، پریس کانفرنس سے خطاب
پیر 14 مارچ 2016 17:42
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) متروکہ وقف املاک بورڈ کے چیئرمین صدیق الفاروق نے کہا ہے کہ پورے پاکستان میں متروکہ وقف املاک بورڈ کی زمینوں کو قابضین سے واگزار کرانے کیلئے اقدامات کئے جارہے ہیں، سندھ سے ہندوؤں کی نقل مکانی روکنے کیلئے اقدامات کئے گئے ہیں ، ادارے میں ضرورت سے زائد ملازمین بھرتی کئے گئے ہیں کرپشن اور سازشیں زوروں پر ہیں موجودہ بورڈ کا انتخاب میرٹ پر کیا گیا ہے تھرپارکر میں بچوں کی اموات پر کمیٹی کی رپورٹ جلد ہی وفاقی اور صوبائی حکومتوں کو بھجوادی جائے گی بچوں کی ہلاکت کی زیادہ وجوہات سہولیات کا نہ ہونا ہے ان خیالات کااظہار انہوں نے اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کے دوران کیا ۔
انہوں نے کہا کہ متروکہ وقف املاک بورڈ ہندوؤں اور سکھ برادریوں کی زمینوں کیلئے قائم کیا جانے والا ادارہ ہے یہ ادارہ پارلیمنٹ کے ایکٹ کے تحت چل رہا ہے انہوں نے کہا کہ حالیہ اجلاس کا پچیس نکات کا ایجنڈا ہے انہوں نے کہا کہ ہمارے پاس اقلیتوں کے حوالے سے دو اہم مسئلہ سامنے آئے ہیں انہوں نے کہا کہ گزشتہ کچھ مہینوں سے مسائل کی وجہ سے پاکستان میں آباد ہندوؤں نے انڈیا کو مائیگریشن تیز ہوگئی ہے اس سلسلے میں بورڈز نے وفاقی حکومت اور سندھ حکومت کے ساتھ مل کر اقدامات کئے اور وہ مائیگریشن رک گئی انہوں نے کہا کہ پاکستان میں ہندو برادری کی تعداد چالیس لاکھ کے قریب ہے اور انہوں نے متروکہ وقف املاک کی کوششوں کو سراہا ہے انہوں نے کہا کہ بورڈ کی آمدنی سے ہندوؤں اور سکھوں کے مقدمات مقامات کی دیکھ بھال کی جائے گی انہوں نے کہا کہ تھرپارکر میں بچوں کی اموات کے حوالے سے میڈیا میں یہ رپورٹ آرہی ہیں کہ وہاں پر خوراک کی کمی کا مسئلہ ہے جس پر میری قیادت میں ایک وفد تھرپارکر کا دورہ کیا اور مختلف علاقوں اور دیہاتوں اور ہسپتالوں کا معائنہ کیا انہوں نے کہا کہ بغیر کسی سیاسی وابستگی اور پارٹی مفادات سے بالاتر ہوکر کہتے ہیں ان علاقوں کے مسائل بہت زیادہ ہیں پانی کی شدید قلت ہے صحت کی سہولتیں بھی نہیں ہیں اس سلسلے میں سفارشات وفاق اور صوبائی حکومتوں کو بھجوائیں گے ۔(جاری ہے)
مزید اہم خبریں
-
طویل عرصے بعد پی ٹی آئی لاہور اور پنجاب کے دیگر شہروں میں جلسے کرنے میں کامیاب
-
گندم کٹائی مہم کا افتتاح، مریم نواز نے گندم کی کچی فصل ہی کاٹ دی
-
اپوزیشن کا آصفہ بھٹو کی حلف برداری پر شور شرابے سے لگتا یہ ایک نہتی لڑکی سے خوفزدہ ہیں
-
وزیراعظم کی افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کی آڑ میں اسمگلنگ میں ملوث افسران کو عہدے سے فوراً ہٹانے اور محکمانہ کارروائی کرنے کی ہدایت
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عالمی مالیاتی اداروں کے حکام کا پاکستان کو آئی ایم ایف کا مختصر مدت کا پروگرام لینے کا مشورہ
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.