مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ ،تین فلسطینی شہید،دو زخمی

پیر 14 مارچ 2016 17:42

بیت المقدس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) مغربی کنارے میں اسرائیلی فوج کی فائرنگ کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری شہید جبکہ دو زخمی ہوگئے ۔

(جاری ہے)

غیر ملکی خبررساں ادارے کے مطابق اسرائیلی فورسز کی جانب سے جاری ہونیوالے بیان میں کہا گیا ہے کہ مریون میں اسرائیلی فوجیوں نے فلسطینی گروپ کی جانب سے فائرنگ کیخلاف جوابی کارروائی کی جس کے نتیجے میں تین فلسطینی شہری ہلاک جبکہ دو زخمی ہوگئے زخمیوں کو فوری طور پر ہسپتال منتقل کردیا گیا

متعلقہ عنوان :