بے نظیر بھٹو قتل کیس ،پرویز مشرف کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث گواہ کے بیان پر جرح نہ ہوسکی

انسداد دہشتگردی خصوصی عدالت نے دو گواہان کی طلبی کے سمن جاری کردئیے

پیر 14 مارچ 2016 17:46

راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) سابق وزیراعظم بے نظیر بھٹو قتل کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل کی عدم حاضری کے باعث گواہ کے بیان پر جرح نہ ہوسکی انسداد دہشتگردی کی خصوصی عدالت کے جج نے دو گواہان کی طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی ہے ۔

(جاری ہے)

گزشتہ روز سماعت کے موقع پر سابق سی پی او سعود عزیز ایس پی راول ٹاؤن خرم شہزاد ، ایف آئے کے پراسکیوٹر چوہدری اظہر ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بیرسٹر فروغ نسیم عدالت میں حاضر نہ ہوسکے جس کے باعث گواہ ڈی آئی جی محمد آزاد کے بیان پر جرح نہ ہوسکی فاضل عدالت نے پراسکیوٹر چوہدری اسد ایڈووکیٹ کو سکیورٹی مہیا نہ کرنے پر وزارت داخلہ سے جواب طلب کرتے ہوئے مزید دو گواہوں ڈپٹی ڈائریکٹر ایف آئی اے سہیل طارق اور ڈی ایس پی محمد شعیب کو آئندہ سماعت پر عدالت میں حاضر ہونے کیلئے طلبی کے سمن جاری کرتے ہوئے سماعت ملتوی کردی