پاکستان کی بھرپور اقتصادی سرگرمیوں کے لیے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے، ورلڈ بینک

پیر 14 مارچ 2016 17:55

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔14 مارچ۔2016ء) ورلڈ بینک نے کہا ہے کہ پاکستان کی اقتصادی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کے لئے دہشت گردی کا خاتمہ ضروری ہے۔دہشت گردی کی جنگ میں پاکستان کو سالانہ پانچ ارب ڈالر کا نقصان پہنچ رہا ہے۔ورلڈ بینک کی رپورٹ کے مطابق پاکستان کو دہشت گردی کے خلاف جاری جنگ کے باعث شرح نمو میں دو فیصد کا نقصان ہورہا ہے۔

(جاری ہے)

مجموعی ملکی پیداوار میں نقصان دہشت گردی حملوں میں جانی اورمالی نقصان کے علاوہ ہے۔یہ نقصانات زیادہ تر صوبہ خیبر پختون خواہ۔ قبائلی علاقوں اور بلوچستان میں ہو رہے ہیں۔ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ سیکیورٹی ادراوں کی کامیاب کارروائیوں سے پاکستان کے کچھ علاقوں گذشتہ دو برس سے دہشت گردی کے حملوں میں خاطر خواہ کمی ہوئی ہے۔ لیکن معیشت کی مکمل بحالی اور اقتصادی سرگرمیوں کو معمول پر لانے کے لئے کے لئے پاکستان کو دہشت گردی کا مکمل خاتمہ کرنا ہوگا۔ ۔

متعلقہ عنوان :