آپریشن ضرب عضب منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے، طویل مدتی استحکام کیلئے اس کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا ہو گا،آپریشن ضرب عضب میں جوانوں اور افسروں کی قربانیاں قابل تحسین ہیں ،ان کامیابیوں پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائیگا،عارضی بے گھر افراد کی واپسی مقررہ وقت پر ہونی چاہیے ، دہشتگردی کے انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے ملک بھر میں انٹیلی جنس آپریشز کا دائرہ کار بڑھا یا جائے،آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کور کمانڈرز کانفرنس سے خطاب
آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار ، جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو سراہا گیا،آئی ایس پی آر
پیر 14 مارچ 2016 18:00
راولپنڈی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) چیف آف آرمی سٹاف جنرل راحیل شریف نے کہا ہے کہ فاٹا میں جاری آپریشن ضرب عضب منطقی انجام کی طرف بڑھ رہا ہے، اب طویل مدتی استحکام کیلئے آپریشن کے ثمرات سے فائدہ اٹھانا ہو گا،آپریشن ضرب عضب میں جوانوں اور افسروں کی قربانیاں قابل تحسین ہی، ان کامیابیوں پر کسی بھی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا،پاکستان سے دہشتگردی کے انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے ملک بھر میں انٹیلی جنس آپریشز کا دائرہ کار وسیع کیا جائے۔
پیر کو پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر ) کے مطابق آرمی چیف جنرل راحیل شریف کی زیر صدارت کور کمانڈرز کانفرنس ہوئی جس میں آپریشن ضرب عضب کی کامیابیوں پر اطمینان کا اظہار کیا گیا اور جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو سراہا گیا۔(جاری ہے)
آئی ایس پی آر کے مطابق اجلاس میں ملک کی اندرونی و بیرونی سیکیورٹی کا جائزہ لیا گیا جبکہ شوال اور شمالی وزیرستان میں جاری آپریشن پر بھی اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
آرمی چیف نے فاٹا میں ریاست کی رٹ برقرار رکھنے، بارڈر مینجمنٹ کو مزید موثر بنانے کی ہدایت کی اور کہا کہ قبائلی متاثرین کی جلد از جلد واپسی کو یقینی بنانا چاہئے۔آرمی چیف جنرل راحیل شریف کا کہنا تھا کہ آپریشن کا اختتامی مرحلہ کامیابی سے جاری ہے، اب آپریشن کے بعد کے امور پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے آپریشن ضرب عضب کے دوران جوانوں اور افسروں کی قربانیوں کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ ان کامیابیوں پر کسی بھی قیمت پر کوئی سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا۔آرمی چیف نے اس بات پر زور دیا کہ پاکستان سے دہشتگردی کے انفراسٹرکچر کو مکمل طور پر ختم کرنے کیلئے ملک بھر میں انٹیلی جنس آپریشز کا دائرہ کار بڑھا یا جائے۔متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
امارات میں ایئرپورٹ پر پھنسے بیشتر مسافر وطن واپس پہنچ گئے، خواجہ آصف
-
عوام سے درخواست ہے کہ 21اپریل کو پی ٹی آئی امیدواروں کو ووٹ کاسٹ کریں
-
سعودی کمپنیوں کو تربیت یافتہ آئی ٹی ماہرین بھیجنے کے خواہاں ہیں،وزیر اعلیٰ مریم نواز سے ڈیجیٹل کوآپریشن آرگنائزیشن کے وفد کی ملاقات
-
وفاقی وزیر پٹرولیم ڈاکٹر مصدق ملک کی اماراتی سفیر حمد عبید الزعابی سے ملاقات ،باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو
-
صدرزرداری نے ساتویں بارپارلیمنٹ سے خطاب کرکے تاریخ رقم کی
-
سپیکر قومی اسمبلی نے ایوان میں باجا بجانے اور شور کرنے پر جمشید دستی اور اقبال خان کی رکنیت معطل کردی
-
اسٹیبلشمنٹ کو عمران خان سے بات کرنا ہوگی لیکن فی الحال کہیں برف نہیں پگھلی
-
اسپیکر قومی سردار ایاز صادق سے قازقستان کے سفیر یرژان کستافین کی ملاقات
-
وفاقی وزیر داخلہ سید محسن نقوی کی زیر صدارت نیکٹا ہیڈکوارٹر میں نیشنل ایکشن پلان عمل درآمد جائزہ کمیٹی کا اجلاس
-
اسلام آباد ہائیکورٹ کی پرویزالہٰی کی صحت سے متعلق میڈیکل رپورٹ اورپمزہسپتال انتظامیہ کو بھی اڈیالہ جیل کا دورہ کرکے رپورٹ پیرکو پیش کرنے کی ہدایت
-
8 فروری کے فراڈ الیکشن کی بینی فشری پیپلزپارٹی، ن لیگ اور ایم کیوایم ہیں
-
سولر پینلز کی قیمتوں میں مزید کمی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.