Live Updates

این اے 153 ملتان کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل،حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی

ضمنی انتخاب 17مارچ کو ہوگا،ضلع ملتان میں مقامی تعطیل ہوگی،مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار مدمقابل این اے 153 ملتان کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل،حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی ضمنی انتخاب 17مارچ کو ہوگا،ضلع ملتان میں مقامی تعطیل ہوگی،مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار مدمقابلاین اے 153 ملتان کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل،حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی ضمنی انتخاب 17مارچ کو ہوگا،ضلع ملتان میں مقامی تعطیل ہوگی،مسلم لیگ(ن)،پیپلزپارٹی اور تحریک انصاف کے امیدوار مدمقابل

پیر 14 مارچ 2016 18:00

ملتان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) این اے 153جلالپور پیروالا ملتان کے ضمنی انتخاب کی تیاریاں مکمل کرلی گئی ہیں۔ضمنی انتخاب 17مارچ کو ہوگا۔الیکشن کمیشن کے فیصلے کے مطابق حلقے کے حساس پولنگ اسٹیشنز پر فوج تعینات ہوگی۔ضمنی انتخاب کے سلسلے میں 17مارچ کو ضلع ملتان بھر میں مقامی تعطیل ہوگی۔این اے 153کی نشست مسلم لیگ(ن)کے ایم این اے دیوان عاشق بخاری کی جعلی ڈگری کیس میں نااہلی کے باعث خالی ہوئی تھی جس پر اب 17مارچ کو ضمنی الیکشن منعقد ہورہے ہیں۔

(جاری ہے)

ضمنی الیکشن میں مسلم لیگ(ن)کے راناقاسم نون ،تحریک انصاف کے ملک غلام عباس کھاکھی اور پیپلزپارٹی کے اکرم کنہوں سمیت آزادامیدوار میدان میں ہیں۔ضمنی الیکشن کے سلسلے میں امیدواروں کی انتخابی مہم بھی بھرپور طریقے سے جاری ہے۔اتوار کے روز تحریک انصاف کے چئیرمین عمران خان نے اپنے امیدوار کی حمایت کیلئے جلسہ کیا تھا۔پیرکے روز پیپلزپارٹی جلالپورپیروالا میں میدان سجایا جس سے سابق وزیراعظم یوسف رضاگیلانی نے خطاب کیا۔آج منگل کو انتخابی مہم کے آخری روز مسلم لیگ(ن)کے رہنما حمزہ شہبازشریف کا دورہ متوقع ہے۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات