چیف جسٹس اعجاز الاحسن سے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان اور ضلعی بار ایسو سی ایشن سرگودھا کے عہدیداروں کی ملاقات

پیر 14 مارچ 2016 18:08

لاہور ( اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ مسٹر جسٹس اعجاز الاحسن سے ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان اور ضلعی بار ایسو سی ایشن سرگودھا کے وفود نے ملاقات کی۔

(جاری ہے)

ہائی کورٹ بار ایسو سی ایشن ملتان کے وفد میں بار کے نو منتخب صدر شیخ جمشید ریاض سمیت دیگر عہدیدار اور ممبران شامل تھے جبکہ سرگودھا بار ایسوسی ایشن کے وفد میں بار کے اراکین و عہدیدار موجود تھے اس موقع پر لاہور ہائی کورٹ کے مسٹر جسٹس محمد قاسم خان ، مسٹر جسٹس سید شہباز علی رضوی اور رجسٹرار لاہور ہائی کورٹ طارق افتخار احمد بھی موجود تھے۔

وکلاء رہنماؤں نے وکلاء اور سائلین کی آسانی کیلئے فاضل چیف جسٹس کی جانب سے اٹھائے جانے والے اقدامات کو سراہا اور بار ایسو سی ایشن کو درپیش چیدہ چیدہ مسائل سے متعلق آگاہ کیا۔ فاضل چیف جسٹس نے کہا کہ معیاری اور فوری انصاف کی فراہمی میں وکلاء کا کردار ناقابل فراموش ہے۔ انہوں نے کہا کہ بار کے تمام مسائل کا حل عدالت عالیہ کی ترجیحات میں شامل ہے۔

متعلقہ عنوان :