کراچی، تر قیا تی اسکیمو ں کو ما نیٹر کر نے کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ،جا م مہتا ب حسین ڈہر

پیر 14 مارچ 2016 18:22

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) صو با ئی وزیر صحت جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا ہے کہ محکمہ صحت کی جا ر ی تر قیا تی اسکیمو ں کو ما نیٹر کر نے اور معیا ر ی تعمیرا تی کا م کو یقینی بنا نے اور ضرورت کے م طا بق طبی آلا ت کی فرا ہمی کو شفا ف رکھنے کے لئے ایک چا ر رکنی ٹیم فو ر ی طو ر پر سیکریٹری صحت کی سر برا ہی میں تشکیل دی جا ئے تا کہ عوا م سے حا صل کر دہ ٹیکس کی رقم صحیح خرچ کی جا ئے ۔

یہ با ت انہوں نے پیر کو محکمہ صحت کے ڈیو یلپمنٹ ونگ کے اجلا س کی صدا ر ت کر تے ہو ئے کی ۔اجلاس میں سیکریٹری صحت ڈاکٹر سعید احمد منگنیجو ،ایڈیشنل ڈائریکٹر شا ئستہ مبا ر ک ،محسن علی شا ہ اور ڈاکٹر جبا ر میمن نے بھی شر کت کی ۔اجلا س میں صو با ئی وزیر صحت کو بتا یا گیا کہ محکمہ صحت کے تحت 97تر قیا تی اسکیمیں جا ر ی ہیں جبکہ 22نئی اسکیمو ں کی تجویز برا ئے 2016-17دی گئی ہے ۔

(جاری ہے)

جا م مہتا ب حسین ڈہر نے کہا کہ جا ر ی تر قیاتی اسکیمو ں کی با قا عدہ مانیٹرنگ کر نے اور سر کاری ہسپتا لو ں میں فا ضل ما دے کو ٹھکا نے لگا نے کے لئے مر بو ط نظا م تشکیل دینے کی ضرورت ہے ۔اجلا س میں ضلع ہالا میں طا لب المو لیٰ میڈیکل اور ہسپتا ل کے قیا م کی اسکیم کی بھی منظو ر ی دی گئی۔علا وہ ازیں صوبائی وزیر صحت نے جو ن 2016تک تر قیا تی اسکیمو ں کو مکمل کر نے کی بھی ہدا یت کی اور خریدا ر ی کے تما م ریکا ر ڈ کو پی سی ون کے مطا بق محفو ظ رکھنے کی بھی ہدا یت جا ر ی کی۔

انہو ں نے کہا کہ حکومت سندھ ایک خطیر رقم صحت کے شعبے میں خر چ کررہی ہے اور اس کے ثمرا ت عا م آدمی تک آنا چا ہئے ۔انہو ں نے مزید کہا کہ محکمہ صحت میں کسی بھی قسم کی کرپشن بر دا شت نہیں کی جا ئے گی اور بد عنوان افرا د کے خلا ف احتسا بی عمل جا ری ہے ۔

متعلقہ عنوان :