سرگودھا میں تجاوزات کیخلاف مہم کا آغاز، سیاستدان رکاوٹ بن گئے

Zeeshan Haider ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 18:26

سرگودھا (اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء)سرگودھا میں تجاوزات کیخلاف باقاعدہ طور پر ٹی ایم اے سرگودھا نے آغاز کردیا ہے، تجاوزات کیخلاف سیاستدان رکاوٹ بن گئے، بلدیہ نے کسی بھی سیاسی دباؤ کو بالائے طاق رکھتے ہوئے بلا امتیاز آپریشن جاری رکھنے کا عزم کیا ہے۔

(جاری ہے)

بلدیہ کے ترجمان کے مطابق ڈی سی او اور کمشنر سرگودھا کی ہدایت پر آئندہ کسی بھی سانحہ سے بچنے کیلئے تجاوزات کا خاتمہ ضروری ہے جس پر ڈی سی او اور کمشنر سرگودھا نے بلدیہ سرگودھا کو بلا امتیاز تجاوزات کے خاتمے کی ہدایات جاری کردی ہیں جس پر انکروچمنٹ عملہ نے تجاوزات کیخلاف مہم شروع کردی ہے اور تمام بازاروں سے پختہ تجاوزات کو ختم کرنے ‘ چھابڑی ‘ ریڑھی کو مقررہ حد میں کرنے اور دکانوں کے آگے 10-10 فٹ تجاوزات کو ختم کرنے اور پکے شٹر بلڈنگ لائن میں کرنے کی ہدایات جاری کردی ہیں انتظامیہ نے آئندہ تجاوزات کرنیوالوں کیخلاف راستے بند کرنے کی دفعات کے تحت مقدمات درج کروانے کا بھی فیصلہ کرلیا ہے تاکہ تجاوزات کا خاتمہ ہوسکے۔