رضا ہارون نے مصطفی کمال کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا
باطل قوت کے سامنے کھڑا ہونا حوصلے کی بات ہے‘ ہمیں بتایا گیا تھا کہ ایم کیو ایم بنانے کا مقصد غریبوں کے حقوق کے لیے لڑنا ہے، لیکن یہ کسی ایک شخص کو خوش کرنے کے لیے پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔رضا ہارون کا مصطفی کمال کے ساتھ پریس کانفرنس کے ہمراہ خطاب
ذیشان حیدر پیر 14 مارچ 2016 18:41
کراچی(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) سیاسی منظرنامے سے غائب رہنے والے متحدہ قومی موومنٹ (ایم کیوایم) کے رہنما رضا ہارون نے سابق سٹی ناظم مصطفیٰ کمال کی پارٹی میں شامل ہونے کا اعلان کردیا۔ڈیفنس میں مصطفیٰ کمال کی رہائش گاہ پر انیس قائم خانی، ڈاکٹر صغیر احمد، وسیم عالم اور افتخار عالم کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے مصطفی کمال نے رضا ہارون کو خوش آمدید کہا ہے۔
پریس کانفرنس کے دوران رضا ہارون کا کہنا تھا کہ باطل قوت کے سامنے کھڑا ہونا حوصلے کی بات ہے۔ان کا کہنا تھا کہ ہمیں بتایا گیا تھا کہ ایم کیو ایم بنانے کا مقصد غریبوں کے حقوق کے لیے لڑنا ہے، لیکن یہ وہ ایم کیو ایم نہیں ہے، جس میں ہم نے شمولیت اختیار کی تھی۔پارٹی قائد الطاف حسین کی جانب اشارہ کرتے ہوئے رضا ہارون نے کہا کہ کسی ایک شخص کی پوجا کرنے کے لیے ایم کیو ایم نہیں بنائی گئی تھی اور نہ ہی ہم کسی ایک شخص کو خوش کرنے کے لیے پارٹی میں شامل ہوئے تھے۔(جاری ہے)
متعلقہ عنوان :
مزید اہم خبریں
-
مارکیٹ میں گندم کے نرخ 3 ہزار سے نیچے گر گئے
-
6 ججز کے خط پر اب تک اٹھائے جانیوالے اقدامات ناکافی، غیرمؤثر اور عدلیہ کے مستقبل کیلئے نہایت خطرناک ہیں
-
عام تعطیل کا اعلان
-
آسمانی بجلی اور طوفانی بارشوں نے تباہی مچا دی، متعدد افراد جاں بحق
-
وزیر اعظم نے کابینہ ڈویژن کے سرکاری کاغذات لیک ہونے کا نوٹس لے لیا
-
علی امین گنڈاپور کو چاہیے مستقل اڈیالہ جیل میں ہی شفٹ ہو جائیں
-
اسٹیٹ بینک کی جانب سے مقامی مارکیٹ سے 4 ارب ڈالرز سے زائد خریدے جانے کا انکشاف
-
پاکستان کو غزہ کی بڑھتی ہوئی صورتحال پر گہری تشویش ہے،وفاقی وزیردفاع خواجہ آصف
-
طالب علموں کو پتا ہونا چاہیے کہ کونسی حکومت ہائرایجوکیشن کے لئے مخلص ہے، گورنرپنجاب
-
قومی اسمبلی اجلاس، وزراء کی عدم شرکت پر اسپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادق برہم
-
ایران کی صدر کے دورہ سے متعلق اپوزیشن کو اعتماد میں لیں گے،اسحاق ڈار
-
آزاد ویزہ پالیسی کا حامی ہوں ،چاہتا ہوں سکھوں کے لئے پاکستان کے ویزے آسان کردیئے جائیں ، محسن نقوی
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.