محکمہ ایکسائز پتوکی کی ریکوری ٹیم پر حملہ ،ایکسائز انسپکٹر پر تشدد ،کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی

پیر 14 مارچ 2016 18:57

چونیاں(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) محکمہ ایکسائز پتوکی کی ریکوری ٹیم پر حملہ ۔ایکسائز انسپکٹر پر تشدد کانسٹیبل کی وردی پھاڑ دی ۔تفصیلات کے مطابق ایکسائز انسپکٹر پتوکی محمد وحید الرحمن اپنے کانسٹیبل اور ریکوری ٹیم کے ہمراہ مین بازار پتوکی ریکوری کے سلسلہ میں گیا ۔

(جاری ہے)

اس دوران شیخ بیت اﷲ کے بیٹے شیخ محمد آصف نے اپنے ساتھیوں کے ہمراہ ایکسائز انسپکٹر اور ریکوری ٹیم پر حملہ کر دیا انہیں تشدد کانشانہ بنایا سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں اور محکمہ ایکسائز کے کانسٹیبل مصور حسین کی وردی پھاڑ دی سٹی پولیس پتوکی نے ایکسائز انسپکٹر محمد وحید الرحمن کی درخواست پر ملزم آصف سمیت سات افراد کے خلاف مقدمہ درج کر لیا ہے۔

متعلقہ عنوان :