دنیا کے بہترین استادکا ایوارڈ فلسطینی خاتون نے جیت لیا

برطانوی فاؤنڈیشن نے حنان کو دنیا کی بہترین معلمہ کا ایوارڈ ،دس لاکھ ڈالرز انعام دیا

پیر 14 مارچ 2016 19:06

دبئی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) فلسطینی معلمہ حنان الحروب نے 2016 کے لیے دنیا کے بہترین استاد کا ایوارڈ جیت لیا ۔میڈیارپورٹس کے مطابق یہ مقابلہ برطانوی ادارے کی جانب سے منعقد کرایا گیا تھا۔مقابلے میں دنیا بھر سے آٹھ ہزار سے زائد مرد اور خواتین اساتذہ نے حصہ لیا۔

(جاری ہے)

حنان کو دنیا کی بہترین معلمہ کا ایوارڈ اور دس لاکھ ڈالرز کی رقم دبئی میں ایک تقریب میں دی گئی۔

تقریب میں بین الاقوامی اور عرب ممالک کے سرکاری حکام نے بھی شرکت کی۔حنان کو انعام سے نوازے جانے کی یہ تقریب مغربی کنارے کے شہر رام اﷲ میں سیکڑوں فلسطینیوں نے دیکھی۔ اس مقصد کے لیے شہر کے بیچ شہید یاسر عرفات سرکل پر فلسطینی وزارت تعلیم کی جانب سے ایک بڑی اسکرین خصوصی طور پر نصب کی گئی تھی۔

متعلقہ عنوان :