پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال کے وزراء اعظم پر مشتمل فورم بنانے کااعلان
نیپال کے سابق وزیراعظم مادھو کمار فورم کے رابطہ کار منتخب
پیر 14 مارچ 2016 19:28
لاہور(اُردو پوائنٹ تازہ ترین ۔۔ آئی پی اے ۔۔ 14 مارچ۔2015ء) پاکستان مسلم لیگ ق کے مرکزی صدر چودھری شجاعت حسین نے پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال کے وزراء اعظم پر مشتمل فورم بنانے کااعلان کیاہے ، فورم کا پہلا اجلاس اگست میں پاکستان میں ہو گا۔پاکستان مسلم لیگ کے صدر و سابق وزیراعظم چودھری شجاعت حسین نے ایشیاء پولٹیکل پارٹی کے مندوبین کے اعزاز میں اپنی رہائش گاہ پر ناشتہ کا اہتمام کیا، اس موقع پر نیپال کے دو سابق وزراء اعظم مادھو کمار، جھلاناتھ کھنال، سینیٹر مشاہد حسین، بھارتیہ جنتا پارٹی کے سابق ممبر پارلیمنٹ وجے جولی اور بنگلہ دیش نیشنلسٹ پارٹی کے رہنما محبوب عالم بھی موجود تھے۔
چودھری شجاعت حسین نے اجلاس میں تجویز پیش کی کہ پاکستان، بھارت، بنگلہ دیش اور نیپال کے سابق وزراء اعظم پر مشتمل ایک فورم بنایا جائے تاکہ انسانی حقوق اور ان کے مسائل کے حل کیلئے ایک دوسرے کے تجربے سے فائدہ اٹھایا جا سکے۔(جاری ہے)
اجلاس میں متفقہ طور پر نیپال کے سابق وزیراعظم مادھو کمار کو فورم کا رابطہ کار منتخب کیا گیا جو دیگر ممالک کے ارکان سے رابطہ کریں گے، اس فورم میں پاکستان کے پانچ سابق وزراء اعظم چودھری شجاعت حسین، شوکت عزیز، میر ظفراﷲ جمالی، راجہ پرویزاشرف اور سید یوسف رضا گیلانی شامل ہوں گے۔
محبوب عالم نے بنگلہ دیش کی سابق وزیراعظم خالدہ ضیاء جبکہ وجے جولی نے بھارتی سابق وزراء اعظم اٹل بہاری واجپائی اور ڈاکٹر منموہن سنگھ کے نام پیش کیے، چودھری شجاعت حسین نے فورم کے پہلے اجلاس کی میزبانی کی پیشکش کی جو تمام رہنماؤں کی باہمی رضا مندی سے اسی سال اسلام آباد میں منعقد ہو گا اور اس اجلاس میں فورم کا نام اور مقاصد طے کئے جائیں گے۔مزید اہم خبریں
-
وزیر اعظم کے دورہ سعودی عرب کا امکان
-
بحیرہ احمر میں جبوتی کے ساحل کے قریب 77 افراد کو لے جانے والی کشتی الٹ گئی 23 افراد ہلاک جبکہ21 لاپتہ ہیں.اقوام متحدہ
-
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے دورہ پاکستان کے دوران پاک ایران گیس پائپ لائن کا تذکرہ سامنے نہیں آسکا
-
نواز شریف نے قمر باجوہ کو مدت ملازمت میں دوسری توسیع کی یقین دہانی کرائی تھی
-
حکومت کے معاشی اشاریوں میں بہتری کے دعوﺅں میں کتنی حقیقت ہے؟ماہانہ اعداد و شمار کو بنیاد بناکرنہیں کہا جا سکتا کہ بہتری آچکی ہے.معاشی ماہرین
-
صدر زرداری سے ائیر ایشیا ایوی ایشن گروپ کی ملاقات
-
عدالت نے علیمہ خان کی عبوری ضمانت کی درخواست منظور کرلی
-
سعودیہ سے دیر آنے والی خاتون 22 سالہ نوجوان کے ساتھ لاپتا، تلاش شروع
-
ایرانی صدر کا دورہ کراچی، (کل) صبح 8 بجے تک موبائل سروس معطل رہے گی
-
کم سے کم اجرت 32000 ہے ، عمل نہ کرنے والے اداروں کے خلاف کارروائی کی جائیگی ، وزیرخزانہ
-
مجھے مسلم لیگ ن سے کیوں نکالا گیا؟ اس کی وجہ شہباز شریف پسند نہیں کرتے تھے
-
اٹک ریفائنری بند ہونے کے دہانے پر
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.