ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، گرین شرٹس کافتح سے مہم کا آغاز، وارم اپ میچ میں سری لنکا کو15رنز سے شکست دیدی

سری لنکا کی ٹیم 158رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر142رنز بنا سکی محمد حفیظ نے کی شاندار بیٹنگ ،49گیندؤں پر 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70رنز بنا کر ناقابل شکست

پیر 14 مارچ 2016 19:30

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ، گرین شرٹس کافتح سے مہم کا آغاز، وارم اپ میچ میں سری ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں گرین شرٹس نے فاتحہ انداز میں مہم کا آغاز کرتے ہوئے وارم اپ میچ میں سری لنکا کو15رنز سے شکست دیدی۔سری لنکا کی ٹیم 158رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر142رنز بنا سکی ۔سری لنکا کی جانب سے تھر مانے 45،دنیش چندیمل 30اور کیپو گیدرا 14رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 4اوورز میں 25رنز دیکر 4بلے بازروں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عرفان نے 2اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا،کپتان شاہد آفریدی مہنگے ترین باؤلر ثابت ہوئے اور 4اوورز میں 40رنز دیکر کوئی وکٹ حاصل نا کر سکے۔تفصیلات کے مطابق پیر کو کولکتہ کے ایڈن گارڈن کر کٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے وارم اپ میچ میں پاکستان نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔

(جاری ہے)

پاکستان کی جانب سے شرجیل خان اور احمد شہزاد نے اننگز کا آغاز کیا،دونوں اوپنرز نے پاکستان کو 39رنز کا اوپننگ سٹینڈ مہیا کیا،39رنز کے مجموعی سکور پر پاکستان کی پہلی وکٹ گری جب شرجیل خان 23رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پاکستان کی دوسری وکٹ 47رنز پر گری جب احمد شہزاد18رنز بنا کر پویلین لوٹے، نئے آنے والے بیٹسمین محمد حفیظ اور سرفراز احمد نے تیسری وکٹ کیلئے 39رنز کی پارٹنر شپ قائم کر کے ٹیم کا سکور 86رنز تک پہنچا دیا،پاکستان کی تیسری وکٹ 86رنز پر گری جب سرفراز احمد 13رنز بنا کر آؤٹ ہوئے،پاکستان کی چوتھی وکٹ 139رنز پر گری جب عمر اکمل 19رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔

پاکستان کے آخری آؤٹ ہونیوالے کھلاڑی شاہد آفریدی تھے جو بغیر کوئی رن بنائے پویلین لوٹے۔محمد حفیظ نے 49گیندؤں پر 9چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 70رنزاور عماد وسیم 2رنز بنا کر ناقا بل شکست رہے اور پاکستان نے مقررہ 20اوورز میں 5وکٹوں کے نقصان پر 157رنز سکور کئے ۔جواب میں سری لنکا کی ٹیم 158رنز ہدف کے تعاقب میں مقررہ 20اوورز میں 9وکٹوں کے نقصان پر142رنز بنا سکی ۔سری لنکا کی جانب سے تھر مانے 45،دنیش چندیمل 30اور کیپو گیدرا 14رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔پاکستان کی جانب سے عماد وسیم نے شاندار باؤلنگ کا مظاہرہ کر تے ہوئے 4اوورز میں 25رنز دیکر 4بلے بازروں کو پویلین کی راہ دکھائی جبکہ محمد عرفان نے 2اور وہاب ریاض نے ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔

متعلقہ عنوان :