آفریدی کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، سر ی لنکا کیخلاف وارم اپ میچ میں بھی صفر پر آؤٹ

پیر 14 مارچ 2016 19:30

آفریدی کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ نہ تھم سکا، سر ی لنکا کیخلاف وارم اپ ..

کولکتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء) قومی ٹی ٹوئنٹی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی ناقص کارکردگی کا سلسلہ نا تھم سکا، بوم بوم کپتان ٹی ٹوئٹی ورلڈ کپ وارم اپ میچ میں بھی صفر رنز پر آؤٹ ہو گے،ٹی ٹوئنٹی کپتان نے گزشتہ 5میچوں میں صرف 3رنز بنائے اور محض2کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق پاکستان کر کٹ ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی کی ناکامیوں کا سلسلہ طویل ہوگیا۔

ٹی ٹائٹی ورلڈ کپ میں سری لنکا کیخلاف وارم اپ میچ میں بھی بوم بوم بوری طرح ناکام ہوئے اور پہلی ہی گیند پر بغیر کو رنز بنائے پویلین لوٹ گئے،دوسری جانب قومی ٹیم کے کپتان شاہد خان آفریدی نے گزشتہ 5میچوں میں انتہائی ناقص اور غیر ذمے دارنہ کر کٹ کھیلتے ہوئے صرف 3رنز بنائے اور 2وکٹین حاصل کیں۔

متعلقہ عنوان :