نیپال میں پہلی بار خاتون کو چیف جسٹس بنانے کی تیاری

پیر 14 مارچ 2016 19:55

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) نیپال میں پہلی بار خاتون کو چیف جسٹس بنانے کی تیاری کی جارہی ہے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق نیپال کی جوڈیشل کونسل(جے سی)نے سپریم کورٹ کی چیف جسٹس کے عہدے کے لئے سینئر جج سوشیلا اری کے نام کی سفارش کی ہے۔

(جاری ہے)

صدر سے منظوری ملتے ہی محترمہ اری ملک کی پہلی خاتون چیف جسٹس بن جائیں گی۔کونسل نے اپنی میٹنگ میں فیصلہ کیا تھا کہ محترمہ اری کے نام کو آئینی کونسل میں بھیجا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :