لوک سبھا کی پریکٹسز کمیٹی نے راہل گاندھی کو برطانوی شہریت کے معاملے پر نوٹس جاری کردیا

پیر 14 مارچ 2016 19:55

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔14 مارچ۔2016ء ) بھارتی لوک سبھا کی پریکٹسز کمیٹی نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو برطانوی شہریت کے معاملے پر نوٹس جاری کردیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق لوک سبھا کی پریکٹیسز کمیٹی نے کانگریس نائب صدر راہل گاندھی کو برطانوی شہریت کے معاملے پر نوٹس جاری کیا ہے ۔

(جاری ہے)

بی جے پی کے ممبر پارلیمنٹ مہیش گری نے اس سلسلے میں جنوری میں لوک سبھا اسپیکر سمترا مہاجن کے پاس ایک شکایت درج کرائی تھی۔کمیٹی کے رکن اور بی جے پی کے چیف وہپ ارجن رام میگھوال نے پارلیمنٹ کے احاطے میں میڈیا کے نمائندوں سے کہا کہ نوٹس میں مسٹر گاندھی سے پوچھا گیا ہے کہ انہوں نے خود کو برطانوی شہری کیوں قرار دیا ہے۔

متعلقہ عنوان :