مسلم لیگ ن ہی ترقی اور ملکی استحکام کی ضمانت ہے عوام کی فلاح و بہبود ہی ن لیگ کا مشن ہے 22مارچ کو ہر طرف شیر ہی دکھائی دے گا:ڈاکٹر نثار احمد چیمہ

Mian Nadeem میاں محمد ندیم پیر 14 مارچ 2016 20:01

مسلم لیگ ن ہی ترقی اور ملکی استحکام کی ضمانت ہے عوام کی فلاح و بہبود ..

جامکے چٹھہ (ا ردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین-چوہدری قیصراقبال وڑائچ سے۔14مارچ۔2016ء) رہنمامسلم لیگ ن ڈاکٹر نثار احمد چیمہ نے کہا مسلم لیگ ن ہی ترقی اور ملکی استحکام کی ضمانت ہے عوام کی فلاح و بہبود ہی ن لیگ کا مشن ہے 22مارچ کو ہر طرف شیر ہی دکھائی دے گا ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے احمدنگر جلسہ میں عوام سے خطاب کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہاجسٹس (ر) افتخار چیمہ کی کامیابی عوام کی کامیابی ہے 42سال سے قا بض جاگیرداروں کو اس بار بھی شکست کا سامنا ہو گا تحصیل صدر اعجاز احمد پرویا ،ڈاکٹر بشیر ڈار نے بھی خطاب کر تے ہو ئے کہا ملک میں جاری بحرانوں پر کافی حد تک قابو پایا جاچکاہے بلے باز وں نے ملک کو دھرنوں کے سوا کچھ نہیں دیا شرکاءمیں حا فظ قاسم اعجاز سمراء،سجاد احمد یاور ،رانا محمد رفیع ،رانا صداقت،رانا سرور ،ڈاکٹر ضیاء،رانا رفاقت سمیت دیگر افراد موجود تھے

متعلقہ عنوان :