پولیو کے خاتمے کیلئے تعاون انتہائی ضروری ہے ٗطارق فضل

وزیر مملکت کی پولیو کے خاتمے کے لئے عدم برداشت کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت

پیر 14 مارچ 2016 20:19

اسلام آباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) کیڈ کے وزیر مملکت طارق فضل چوہدری نے کہا ہے کہ پولیو کے خاتمے کے لئے تمام متعلقہ محکموں کے درمیان تعاون انتہائی ضروری ہے۔وہ پیر کے روز اسلام آباد میں انسداد پولیو ٹاسک فورس کے اجلاس کی صدارت کررہے تھے۔

(جاری ہے)

وزیر مملکت نے پولیو کے خاتمے کے لئے عدم برداشت کا مظاہرہ کرنے کی ہدایت کی۔ انہوں نے انتہائی حساس علاقوں میں بہترین ٹیموں کی تعیناتی اور انہیں بہترین سہولتیں اورسکیورٹی فراہم کرنے کی بھی ہدایت کی۔ اجلاس کو بتایا گیا کہ سال 2008 سے اسلام آباد میں پولیو کا کوئی کیس سامنے نہیں آیا ہے۔

متعلقہ عنوان :