حزب اسلامی کا افغان حکومت کے ساتھ امن عمل میں شمولیت کا اعلان

پیر 14 مارچ 2016 20:40

کابل(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء)افغانستان کے سابق وزیر اعظم اور حزب اسلامی کے سربراہ گلبدین حکمت یار نے حکومت کے ساتھ امن عمل میں شامل ہونے کا اعلان کر دیا۔افغان میڈیا کے مطابق حزب اسلامی کی جانب سے جاری ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ افغانستان میں امن کے قیام کے لئے اشرف غنی حکومت کے ساتھ مفاہمتی عمل کا حصہ بننے کے لئے تیار ہیں۔

(جاری ہے)

دوسری جانب افغان طالبان نے مفاہمتی عمل کا حصہ بننے سے انکار کرتے ہوئے پہلے اپنے مطالبات پر مذاکرات کا مطالبہ کیا ہے۔حزب اسلامی نے امریکا کی جانب سے اپنے گروپ کے 2 رہنماؤں کے نام بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کرنے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ امریکا کی جانب سے یہ اقدام افغان مفاہمتی عمل کے اعلان کے بعد کیا گیا۔واضح رہے امریکی محکمہ خارجہ نے دو روز قبل ہی حزب اسلامی کے 2 رہنماؤں عبداﷲ نوبہار اور عبدالصبور کے نام بین الاقوامی دہشت گردوں کی فہرست میں شامل کئے تھے۔ امریکی محکمہ خارجہ نے حزب اسلامی کے دونوں رہنماؤں کو دھماکا خیز مواد بنانے کا ماہر قرار دیا ہے۔