کراچی، عوام الناس کچرا سڑک پر پھیلانے کے بجائے کچرا کنڈی میں ڈالیں ، رحمت اﷲ شیخ

پیر 14 مارچ 2016 20:48

کراچی (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔14 مارچ۔2016ء) ایڈمنسٹریٹر بلدیہ شرقی رحمت اﷲ شیخ نے کہاہے کہ نالہ صفائی کے امورکی انجام دہی اولین ترجیح ہے جسے ملحوظ خاطررکھ کر امور کی انجام دہی کو یقینی بنایا جارہاہے ،بہتر خدمات کی انجام دہی کے لئے متعلقہ محکمہ جات اپنا بھر پور کردار ادا کریں ،نشتر روڈ کی ضروریات کو مد نظر رکھ کر کچراکنڈی کی تعمیر کی جارہی ہے،عوام الناس کچرا سڑک پر پھیلانے کے بجائے کچرا کنڈی میں ڈالیں ان خیالات کااظہارانھو ں نے سینئر ڈائریکٹر اقبال احمد ،ڈائریکٹر سالڈ ویسٹ جمشید زون جاوید کلوڑ ،ایکس ای این بی اینڈ آر شاہداشرف چوہدری ودیگر افسران کے ہمراہ منظور کالونی نالے اور نشتر روڈ کچرا کنڈی کی تعمیر کے دوران کیاانھوں نے مزیدہدایت جاری کرتے ہوئے کہاکہ نالہ صفائی کے سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی کا قطعاً مظاہرہ نہ کیا جائے مرحلہ وار نالہ صفائی کے کام سرانجام دئیے جائیں جبکہ نشتر روڈ پرصفائی ستھرائی کی صورتحال کو بہتری کی جانب گامزن کرنے کے لئے کچرا کنڈی کی تعمیر کو جلد از جلد مکمل کرلیا جائے اب ضرورت اس امر کی ہے کہ نشتر روڈ پر صفائی کے امور کی روزآنہ کی بنیادپر مانیٹرنگ کی جائے اور اس بات کو یقینی بنایاجائے کہ کچرا سڑک پر نہ پھیلنے پائے ۔

متعلقہ عنوان :